حالیہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ایک دم 25 روپے فی لیٹر اضافے نے جہاں عوام پر بم گرایا ہے وہیں اپوزیشن اور سیاسی شخصیات سمیت شوبز ستاروں میں بھی بے حد غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
باغی ٹی وی : حالیہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ایک دم 25 روپے فی لیٹر اضافے نے جہاں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں وہیں فنکار برادری میں بھی بے حد غصہ پایا جاتا ہے فنکار سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ کہا انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر صحیح فیصلہ کیا ہے یا غلطی کر بیٹھے ہیں-
فہد مصطفی ، وینا ملک، اعجاز اسلم کے بعد اب ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو اور پیارے افضل سمیت متعدد ہٹ ڈراموں اور فلموں کے مصنف خلیل الرحمن قمر نے وزیراعظم عمران خان کو پٹرول کی قیمتوں میں اس قدراضافہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا-
مصنف خلیل الرحمن قمر نے اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئی سلسلہ وار ٹوئٹس کیں جن میں انہوں نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-
سیاستدانوں میں وہ مائی کا لال پیدا ہی نہیں ہوتا جو حکومت بچانے کی بجائے غریب کیساتھ کھڑا ہو جائے
تم نے ثابت کیا ہے عمران خان تم ایک بزدل حکمران اور ہم ایک بدقسمت قوم ہیں
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) June 26, 2020
خلیل الرحمن قمر نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ سیاستدانوں میں وہ مائی کا لال پیدا ہی نہیں ہوتا جو حکومت بچانے کی بجائے غریب کیساتھ کھڑا ہو جائے-
انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے ثابت کیا ہے عمران خان تم ایک بزدل حکمران اور ہم ایک بدقسمت قوم ہیں-
پیٹرول مہنگا کر کے آپ خود سستے ہو گئے ہو عمران خان صاحب
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) June 27, 2020
خلیل الرحمن قمر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا پٹرول مہنگا کرکے آپ خود سستے ہوگئے عمران خان صاحب۔
میری اپنے فینز سے درخواست ہے کہ کوئی ناسمجھ اگر مجھے برا بھلا بھی کہے تو ماں بہن کی گالی مت دیجیے
عمران خان میری بھی امید ہے
میں ڈر رہا ہوں کہ امید ٹوٹ رہی ہے
— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) June 27, 2020
ایک اور ٹوئٹ میں خلیل الرحمن قمر نے صارفین کو اپنے الفاظوں کی سختی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری اپنے فینز سے درخواست ہے کہ کوئی ناسمجھ اگر مجھے برا بھلا بھی کہے تو ماں بہن کی گالی مت دیجیے عمران خان میری بھی امید ہے میں ڈر رہا ہوں کہ امید ٹوٹ رہی ہے
اس سے قبل اداکار اعجاز اسلم نے پاکستان کی گزشتہ دو سالوں سے لیکر اب تک کی موجود ہ صورتحال پر شدید برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ پیٹرول مافیا، پانی مافیا، بجلی مافیا، بے روزگاری ،کرنسی میں کمی، کورونا بحران، شوگر مافیا، آٹا مافیا اور اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل۔
اعجاز اسلم نے لکھا کہ تباہ کن دو سالوں نے یہ سب کچھ تو دکھا دیا ہے، آئیے ہم دیکھتے کہ آنے والے سال ہمارے لیے مزید کیا کیا لیکر آئیں گے۔
اس سے قبل اداکار فہد مصطفی نے کہا تھا کہ جناب عمران خان میں جانتا ہوں کہ ملک چلانا آسان کام نہیں ہے لیکن کیا ہوا (یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں) آپ ہمیں بتاتے رہے جب آپ حزب اختلاف میں تھے۔
فہد مصطفیٰ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بتائیں کہ کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کر صحیح فیصلہ کیا ہے؟
اس سے قبل پی ٹی آئی کی سپورٹر اداکارہ و میزبان وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟
اینکر پرسن جنید سلیم کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ کے لئے ایک آفر ہے استعفی دو ار گھر جاؤ-
خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم
اعجاز اسلم ملک کے موجودہ حالات پر برہم
آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ
خا ن صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا سا گھبرا لیں؟ وینا ملک