شام کے صدر بشارالاسد کی خاتون مشیرہ برائے اطلاعات بثنیہ شعبان گذشتہ روز اچانک ادلب کے جنوبی علاقے خان شیخون پہنچ گئیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے. شامی صدر کی مشیرہ کو فوجیوں نے اپنے گھیرے میں لے رکھا تھا۔
شامی رجیم کی جانب سے بثنیہ شعبان کے دورہ خان شیخون کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں۔ اس موقع پر بثنیہ کو شامی فوج کے افسران کے مصافحہ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
دو روز قبل بثنیہ شعبان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ترکی کی ایک چیک پوسٹ پرحملے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا تھاکہ ترک فوجیوں کی ایک چوکی کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔ جلد ہی اس چوکی کو ختم کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ستمبر2018ء کو سیف زون کے معاہدے کے تحت شام کے اندر مختلف مقامات پرچوکیاں قائم کی تھیں۔