مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پرتکلف کھانے پر آپ کو’پرتکلیف‘ بیان کیوں دینا پڑا؟۔

باغی ٹی وی :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا، جس میں اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا۔

شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو دیئے گئے عشایئے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بکھری ہوئی اپوزیشن کو شہباز شریف اکٹھا نہیں کر سکتے، پر تکلف ضیافتیں بے جان اپوزیشن کو اقتدار میں نہیں لا سکتیں۔

فواد چودھری کے اس بیان پر مریم اورنگزیب بھی چپ نہ رہیں انہوں نے کہا کہ کھانا اپوزیشن نے کھایا مرچیں کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو کیوں لگ گئی ہیں؟-

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پرتکلف کھانے پر آپ کو’پرتکلیف‘ بیان کیوں دینا پڑا؟۔

شہبا زشریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو عشائیہ ، پیپلز پارٹی بھی شریک ہو گی؟

Shares: