فیصل آباد: سمال انڈسٹریل روڈ پر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں پولیس کا چھاپہ، پولیس اہلکاروں کے چھاپہ کے دوران ساٹھ سالہ نواز حسین ہلاک ، مرنے والے نواز حسین کی لاش سڑک پر رکھ کر ورثاء کا احتجاج ، پولیس اہلکاروں کے تشدد سے نواز حسین ہلاک ہوا۔ ورثاء کا الزام ، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

دوسری جانب حافظ آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔مختلف کاروائیوں میں 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے۔
گرفتار منشیات اسمگلرز میں امیر حمزہ، علی حمزہ اور علی حسن شامل ہیں۔گرفتار منشیات فروشوں سے 10 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔
ملزمان کا دوران تفتیش پنجاب بھر میں منشیات اسمگل کر نے کا انکشاف۔گرفتار منشیات فروشوں سے مزید تفتیش جاری ہے، حافظ آباد پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Shares: