ڈیرہ اسماعیل خان: خاندانی سیاست کے قائل نہیں، مولانا فضل الرحمان۔ ایک بھائی مولانا عطاالرحمان (سینیٹر) دوسرے بھائی مولانا لطف الرحمان (اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخواہ اسمبلی) بیٹا مولانااسعد محمود (وفاقی وزیر مواصلات) سمدھی حاجی غلام علی(گورنر خیبر پختونخواہ) خواتین کی مخصوص نشستوں پر قریبی رشتہ دار خواتین بھی اسمبلی کا حصہ ہیں اور کوئی خدمت ہمارے لائق باقی سب خیرخیریت ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان کے اس بیان کہ ہم خاندانی سیاست کے قائل نہیں ہیں نے تمام مکاتب فکر کو حیرانگی کے سمندرمیں ڈبو دیا ہے اور اس پرجگت بازیاں شروع کی ہوئی ہیں۔ جمعیت علماء اسلام(ف) کواگر فیملی جماعت کہا جائے توغلط نہ ہوگا۔ جمعیت کے تمام عہدیدار آپس میں بہن بھائی یا کسی نہ کسی رشتے سے آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان کوجھوٹے بیانیے پرسزا ملنی چاہیئے،گیلانی
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا ایک بھائی مولانا عطاالرحمان(سینیٹر)ہے تودوسرا بھائی مولانا لطف الرحمان (اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخواہ اسمبلی)اوربیٹا مولانااسعد محمود (وفاقی وزیر مواصلات) کے عہدے پر فائز ہے۔ مولانافضل الرحمان کا سمدھی حاجی غلام علی(گورنر خیبر پختونخواہ)کے عہدے پر صوبے کاکل مختارہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر مولانا فضل الرحمان کے قریبی رشتہ دار خواتین بھی اسمبلی کا حصہ ہیں اس کے باوجود مولانا کا یہ بیان کہ ہم خاندانی سیاست کے قائل نہیں ہیں عوام کو ماموں بنانے کی ناکام کوشش ہے۔









