میاں چنوں:مہر محسن ہراج ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ڈیرہ پر پاکستان مسلم لیگ ن لائئر ونگ و شوشل میڈیا ٹیم پی پی 207 کی سابق ایم پی اے سابق چیٸرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی مہر عامر حیات ہراج کے ساتھ ملاقات
ملاقات میں سابق ایم پی اے مہر عامر حیات ہراج نے کہا ہے کہ این اے 152 تحصیل میاں چنوں تلمبہ سے مسلم لیگ ن کے کارکنان کی گرفتاریوں انتقامی کاروائیاں ہیں جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں یہ چھاپے اور گرفتاریاں ہماری جدوجہد کو متاثر نہیں کرسکتیں 30نومبر کو پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کیلئے خانیوال لاہورموڑ پر مریم نواز کا شانداراستقبال کیا جائیگا این اے 152 کے تمام ورکرز کارکنان 9 بجے میاں چنوں پنہچیں
مہر عامر حیات ہراج نے کہاکہ30 نومبر کو ملتان میں پی ڈی ایم کاجلسہ جنوبی پنجاب کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہوگاجسے روکنے کے لیے موجودہ سلیکٹڈ حکومت اپنی نااہلیوں کو چھپانے کے لیے بدترین انتقام کی راہ پر چل پڑی ہےنیازی حکومت نے عوام کو جومعاشی خواب دکھائے وہ سب الٹے ثابت ہورہے ہیں جو عوام کی نفرت اوربیزاری کا باعث بن کر سامنے آرہے ہیں‘موجودہ حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے بازآجائے وگرنہ عوام سڑکوں پر آجائے گی اورپھردما دم مست قلندرہوگا۔
خانیوال میں استقبال کی تیاریاں
