اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کے علاقے سے اغوا ہونے والے لڑکی کو تلاش کرلیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران لڑکی نے بتایا ہے کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، وہ اپنی مرضی سے دوست کے ساتھ گئی اور شادی کرلی ہے، پولیس کو نکاح نامہ پیش کردیا گیا ہے، تاہم پولیس تمام معاملے کی تحقیقات اور تصدیق کا عمل کررہی ہے.
ایس پی رورل زون نوشیروان نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے.
کچھ دن پہلے کھنہ پل کے علاقے ایک لڑکی لا پتہ ہوگئی تھی، اس کے والدین نے پولیس میں رپورٹ کروائی تھی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کروایا ہے.