نئی دہلی :عمران خان کے وزیرخارجہ کا اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا:عالمی قوتوں کےلیے دھمکی ہے:بھارتی میڈیا چیخ اٹھا،اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کےچند ایسے چینلز اورذرائع جوبراہ راست امریکہ اوراسرائیل سمیت دیگرعالمی قوتوں کے ستھ لنک ہیں ، پاکستان کے خلاف ایک خطرناک پراپیگنڈہ شروع کررکھا ہے
دی پرنٹ نامی نیوزنے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے پارلیمنٹیرین کی یہ خواہش ہے کہ وہ اسرائیل کےخلاف جہاد کا اعلان کردیں
اس چینل نے مزید انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ میں ان مطالبات کااٹھنا کہ اسرائیل کوسبق سکھایا جائے دنیا کے لیے ایک دھمکی ہے جسے دنیا کونظرانداز نہیں کرنا چاہیے
پاکستان کی قومی اسمبلی نے اس ہفتے کے شروع میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کے روز اسرائیل کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا۔ اور کیا؟
دی پرنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اگراسرائیل کو یہ دھمکی دے کہ اپنا قبلہ درست کرلے تودنیا کو اس بات کونظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان نے براہ راست افغانستان میں حصہ لیئے افغان طالبان کے ذریعے دوبڑی قوتوں کوشکست دی ہے ، اس لیے پاکستان کی دھمکی کومذاق نہ سمجھا جائے بلکہ پاکستان کی جہاد کی دھمکیوں کے خلاف نوٹس لیا جائے