لاہور: پروگرام کھراسچ،میزبان مبشرلقمان،اب ہوگا آپ ٹی وی کی شان ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے ، سب سے زیادہ دیکھنے جانے والے پروگرام "کھراسچ "اپنے میزبان مبشرلقمان کے ساتھ بہت جلد آپ ٹی وی پرنمودارہونے والا ہے
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پاکستان کا معروف پروگرام کھرا سچ کے حوالے سے معتبرذرائع نے خبر دی ہے کہ بہت جلد معروف اینکر،تجزیہ نگاراورممتازصحافی مبشرلقمان پاکستان کے بہت بڑے ٹی وی چینل "آپ” کورونق بخشنے کے لیے اگلے چند دنوں تک آن ایئر ہوجائے گا
یاد رہے کہ پاکستان کے معروف اینکراپنا بھی ایک یوٹیوب چینل رکھتے ہیں اورجس کے ذریعے پاکستان اور دنیا بھر سے بڑی تعداد میں صارفین پاکستان اوردنیا بھرکی تازہ ،تحقیقاتی اورسیاسی خبریںسنتے رہتے ہیں