اندرون و بیرون ملک آنے اور جانے والی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں. پی آئی اے کی بھی 4 پروازیں خراب موسم کی وجہ سے منسوخ ہوئی ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے لاہور کی دوطرفہ پی آئی اے کی پروازیں پی کے 653 اور 654 منسوخ ہوئی ہے. اسلام آباد سے کراچی کی دوطرفہ ایئر بلیو کی پروازیں پی اے 204اور 205 منسوخ کی گئی ہے. اسلام آباد سے بیجنگ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 852 منسوخ ہوئی ہے.
اسی طرح اسلام آباد سے بینکاک کی دوطرفہ پروازیں ٹی جی 349 اور 350 اور جدہ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 742 منسوخ کی گئی ہے.