خراب موسم، پی آئی اے کی اندرون ملک متعدد پروازیں منسوخ

0
72

خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی اندرون ملک متعدد پروازیں منسوخ

تفصیلات کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی چند پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے سکھر کی دوطرفہ پروازیں PK 536 اور PK 537، کراچی سے گوادر کی دوطرفہ پروازیں PK503 اور PK504کراچی سے ملتان کی دوطرفہ پروازیں PK580 اور PK581 اورسکھر سے اسلام آباد کی دوطرفہ پروازیں PK 631 اور PK632 منسوخ کر دی گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے باعث پی آئی اے نےکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرلئیے ہیں۔پی آئی اے کی جانب سے کراچی سمیت دیگر اسٹیشنز پر عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔بارشوں کے باعث کراچی آنے والی پروازوں کا رخ موسم کی خرابی کے باعث دیگر اسٹیشنز پر ڈائیورٹ کرنے پر مختلف ائیرپورٹس پر مسافروں کا خیال رکھا جائے اور اگر کراچی سے موسم کی خرابی کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہوتی ہیں تو مسافروں کو ائیرپورٹ پر ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
دوسرے شہروں سے کراچی آنے والی پروازیں موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوجاتی ہیں تو ان ائیرپورٹس پر مسافروں کو سہولتیں فراہم کی جائینگی۔موسم کی خرابی کی وجہ سے ائیرپورٹ آنے والے پی آئی اے کے مسافر ہیلپ لائن 11178676پر رابطہ کریں،

Leave a reply