خصوصی اقتصادی زونز پر کام کا آغاز کرکے صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھ دی، میاں اسلم اقبال
لاہور 20جولائی.خصوصی اقتصادی زونز پر کام کا آغاز کرکے صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھ دی.
موٹر وے کے نزدیک 1536ایکڑ پر بننے والاقائداعظم بزنس پارک صنعتی ترقی کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے.
منصوبے سے 5 لاکھ سے زائد افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے.قائداعظم بزنس پارک میں 653صنعتی یونٹس لگنے سے علاقے میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی.وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صنعتکاری کے عمل کو تیز کرکے روز گار کے مواقع پیدا کئے جارہے ہیں.
صنعتکاری کو فروغ دے کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کی منزل پائیں گے.صوبے میں ھزاروں ایکڑ اراضی پر 13سپیشل اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں,سپیشل اکنامک زونز میں عالمی معیار کاانڈسٹریل انفراسٹرکچر فراہم کیا جارہا ہے.خصوصی اقتصادی زونز میںصنعتی یونٹس لگانے پر10سال کے لئے ٹیکس اور پہلی بار مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی کی چھوٹ ہے.
قائداعظم بزنس پارک میں250ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے.یہاں صنعتکاروں کی آسانی کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت موجود ہے.کثیر المقاصد انڈسٹریل کمپلیکس، ایمرجنسی سروسز اور فیکٹری آوٹ لیٹس کی سہولت بھی ہوگی.قائداعظم بزنس پارک میں ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا، میاں اسلم اقبال.