باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں آپ سب سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے نے غذر میں تباہی مچائی ہے جس کا پورے پاکستان کو افسوس ہے، سیلاب نے سندھ ،خیبر پختونخوا اور دیگر اضلاع میں بھی تباہی مچائی ہے، سیلابی ریلوں نے پور ے پاکستان میں جو تباہی پھیلائی اس کی مثال نہیں ملتی،سیلاب سے پاکستان میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں، پنجاب کے جنوبی اضلاع بھی سیلاب سے بہت متاثر ہوئے ہیں،سیلاب کی صورتحا ل میں ایک اور امتحان ہمارے سامنے ہے،سیلاب سے لوگوں کی زندگی کی جمع پو نجی ختم ہوگئی،پاکستان پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار تھا،سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،یہ ایک خاندان جو ہمارے سامنے بیٹھا ہے اس کی کہانی بہت دردناک ہے،اس خاندا ن کے متعدد افراد سیلاب کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں جن کےپیارے دنیا سے چلے گئے ہیں اس پر ہمیں دلی افسوس ہے،جاں بحق ہونے والے افراد کو اگلے24گھنٹے میں معاوضہ دیا جائے گا،
وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ سیلاب میں اپنے خاندان کے بیشتر افراد کھو دینے والی خصوصی صلاحیتوں کی حامل بچی سے ملاقات کی، بچی کی تعلیم اورعلاج کےلیے 50 لاکھ روپےکی رقم کا اعلان کیا اور کہا کہ بچی کےنام پراینڈومنٹ فنڈ قائم کیا جائے
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے تقریبا درجنوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اور اب تک 7406 ملین سے زائد کے نقصانات ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ اب تک سیلاب سے درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جی بی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 22 پاور ہاؤسز کو نقصان پہنچا جس میں سے 19 عارضی طور پر بحال کردیے گئے۔ 49 سڑکوں کو نقصان پہنچا جن میں سے 41 عارضی طور پر بحال کردی گئیں، پینے کے پانی کی 78 سپلائیز کو نقصان پہنچا، 65 عارضی طور پر بحال کردی گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان
علاوہ ازیں ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں مزید 19 افراد جاں بحق ہوئے،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں مزید 12افراد جاں بحق ہوئے،خیبرپختونخوامیں سیلاب اور بارشوں سے 4 افراد لقمہ اجل بنے این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی،ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 208 ہوگئی ،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں432 افراد زندگی کی بازى ہارگئے