کراچی: نادرا نے 5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلا معاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے۔
باغی ٹی وی : خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معذوری کے حقوق دراصل انسانی حقوق ہیں، واضح طور پر معذور افراد ملکی معیشت میں اس سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں جتنا وہ لیتے ہیں۔
@NadraPak نے 5 لاکھ 48 ہزار سے زائد خصوصی افراد کو بلامعاوضہ شناختی کارڈ جاری کئے۔
جس میں 3 لاکھ 90 ہزار جسمانی معذور،
36 ہزار قوت سماعت سے متاثر،
22 ہزار سے زائد متاثرہ بصارت،
1 لاکھ محدود ذہنی صلاحیت کو شناختی کارڈ جاری کئے:@ReplyTariq
2/2#IDDP2022#شناخت_بنائے_بااختیار pic.twitter.com/enQqKTxrtq— NADRA (@NadraPak) December 3, 2022
چیئرمین نادرا طارق ملک کے مطابق نادرا خصوصی افراد کو اپنے حقوق تک رسائی میں شناخت اور پہچان فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
خصوصی افراد کا عالمی دن:
افراد باہم معذوری ♿ کے حقوق دراصل انسانی حقوق ہیں.
واضح طورپر معذور افراد ملکی معیشت میں اس سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں جتنا وہ لیتےہیں۔@NadraPak خصوصی افراد کو اپنے حقوق تک رسائی میں شناخت اور پہچان فراہم کرنےکیلئے پُرعزم ہے: @ReplyTariq
1/n#IDDP2022 pic.twitter.com/jkRP81ljlJ
— NADRA (@NadraPak) December 3, 2022
نادرا نے 5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلامعاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے جس میں 3 لاکھ 90 ہزار جسمانی معذور، 36 ہزار قوت سماعت سے متاثر،2 2ہزار سے زائد متاثرہ بصارت اور ایک لاکھ محدود ذہنی صلاحیت کے حامل افراد کو شناختی کارڈ جاری کیے۔
ہر سال 3 دسمبر کو دنیابھر میں خصوصی افراد کاعالمی دن منایا جا تا ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان بھر میں 18سال تک کی عمر کے 60لاکھ سے زائد بچے کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں۔جن میں ذہنی معذوری کا شکار بھی ہیں۔جن میں ذہنی معذوربچوں کی تعداد 30فیصد، نابینا پن کا شکار 20فیصد ،قوت سماعت سے محروم 10فیصد جبکہ جسمانی معذوری کا شکار 40فیصد ہیں۔
بڑی تعداد کے حوالے سے صوبائی سطح پر سندھ میں سب سے ذیادہ 3.05فیصد اور پنجاب میں میں دوسرے نمبر پر2.23فیصد ہیں۔پاکستان میں سرکاری ونجی 744اسپیشل ایجوکیشن کے ادارے کام کر رہے ہیں۔صوبہ پنجاب میں سرکاری تعلیمی اداروں کی تعداد 237ہے-








