سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،قادیانی فتنہ کے خلاف حکومت آہنی کاروائی عمل میں لائے ،ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا اہم اور لازمی جز ہے ،ختم نبوت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ،بلوچستان کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا جمہوریت کے منافی ہے ،بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی ختم کرنے لئے حکومت اولین بنیادوں پر کام کرئے ،بلوچستان میں امن وامان کو نقصان پہنچانے والے مذہبی شرپسندی کا خاتمہ ضروری ہے ،بلوچستان کے عوام کو روزگار فراہم کیا جائے اور یہاں کے وسائل انہی پر خرچ کئے جائیں ،اہلسنت محب وطن اور بانیاں پاکستان کی اولاد ہیں ،ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے کردار ادا کرتے رہینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد طیب قادری اور بلوستان کے صوبائی صدر علی بلوچ ،صوبائی جنرل سیکریٹری گل حسن قادری ،رکن مرکزی شوریٰ علامہ نجیب اللہ زہرہ ،،بلوچستان کے ڈویژن صدور علامہ مفتی محمد رضا ،علامہ حافظ راشد ریکی ،ڈاکٹر سکندر بھٹی ،یاسر سومرو،بلوچستان علماء بورڈ کونسل کے ممبران علامہ نصر اللہ حسینی،علامہ نیاز احمد نقشبندی،ضلعی صدر سید نعیم شاہ ،نائب صدر حافظ آصف رضا ،ودیگر رہنما وعلماء بھی شریک تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر شعار بنایا جائے ،بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،کارکنان بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت کو شعار بنائیں ،پاکستان سنی تحریک بلوچستان کے مظلوم عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،انہوں نے کہا کہ آج کی تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس کے شرکاء بلوچستان اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کرئے ،پاکستان بنایا تھا انشاء اللہ اس کو مضبوط ومستحکم کرنے کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کرینگے۔

Shares: