ای وی ایم ،اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم ختم
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی پہنچ گئے وزیر اعظم شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے راجہ ریاض کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یقین دلاتا ہوں کہ اپوزیشن والے جب بولنا چاہیں گے ان سے تعاون کیا جائے گا
قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کرلیا ای وی ایم ،اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم ختم ہو گئیں ،وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو کوئی بھی ووٹ کے حق سے محروم نہیں کرسکتا
قومی اسمبلی اجلاس میں احتساب بیورو آرڈیننس 1999میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ترامیم کے مطابق نیب گرفتار شدگان کو 24 گھنٹوں میں نیب کورٹ میں پیش کرنے پابند ہوگا، کیس دائر ہونے کے ساتھ ہی گرفتاری نہیں ہوسکے گی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب اب 6ماہ کی حد کے اندر انکوئری کا آغاز کرنے کا پابند ہوگا، اس سے پہلے نیب 4 سال تک انکوائری شروع نہیں کرتا تھا نیب انکوائری کے لیے وقت کی حد کا پابند نہیں تھا تاہم اب نیب گرفتار شدگان کو 24 گھنٹوں میں نیب کورٹ میں پیش کرنے پابند ہوگا نیب گرفتاری سے پہلے کافی ثبوت کی دستیابی یقینی بنائے گا اور ریمانڈ 90 دن سے کم کرکے 14دن کردیا گیا بل کے مطابق وفاقی یا صوبائی ٹیکس معاملات نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیے گئے جبکہ چیئرمین نیب کی ریٹائرمنٹ کے بعد کا طریقہ کار وضع کر دیا گیا
بل کے مطابق چیئرمین نیب کی ریٹائرمنٹ پر ڈپٹی چیئرمین قائم مقام سربراہ ہوں گے، ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی میں ادارے کے کسی سینئر افسر کو قائم مقام چیئرمین کاچارج ملے گا اور مالی فائدہ نہ اٹھانے کی صورت میں وفاقی یا صوبائی کابینہ کے فیصلے نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آئیں گے کسی بھی ترقیاتی منصوبے یا اسکیم میں بےقائدگی نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آئے گی، کسی بھی ریگولیٹری ادارے کے فیصلوں پر نیب کارروائی نہیں کر سکے گا اور احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی، احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے لیے متعلق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری ہوگی بل میں یہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کے تقرر کے لیے مشاورت کا عمل 2 ماہ پہلے شروع کیا جائے گا، نئے چیئرمین نیب کے تقرر کے لیے مشاورت کا عمل 40 روز میں مکمل ہوگا، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر تقرر کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائےگا، پارلیمانی کمیٹی چیئرمین نیب کا نام 30 روز میں فائنل کرے گی جبکہ چیئرمین نیب کی 3 سالہ مدت کے بعد اسی شخص کو دوبارہ چیئرمین نیب نہیں لگایا جائے گا
قبل ازیں انتخابات سے متعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا،بل وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا،اسپیکر کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم قانون سازی ہے اس سے متعلق آگاہ کریں ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں اس قانون میں بہت سی ترمیم کیں،ای وی ایم مشین کے ذریعے انتخابات کرانے کی ترمیم کی گئی،ای وی ایم مشین پر الیکشن کمیشن میں بہت سے اعتراضات اٹھائے بہت کم فرق سے اس بل کو قومی اسمبلی سے پاس کروایا گیا، یہ بل سینیٹ میں آیا تو اس کو کمیٹی میں بھیجا گیا،ہم نے اس کے اوپر بہت سے اجلاس کیے،قانون میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے الیکشن ریفارمز کی آڑ میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہ لے کرای وی ایم کا کہاگیا ای وی ایم کے حوالے سے الیکشن کمیشن، فافن اور پلڈاٹ کا بھی موقف دیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کو کوئی بھی ووٹ کے حق سے محروم نہیں کرسکتا ہمارے بارے میں افواہ ہے ہم اوورسیز کے ووٹ کے حق میں نہیں، ہم ای وی ایم اور ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں،و ہم صرف ڈرتے ہیں کہ جب آر ٹی ایس بیٹھ سکتا ہے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 قائمہ کمیٹی کو بھجوانے کا قاعدہ معطل کرنے کی تحریک منظورکر لی گئی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کی آج ہی ایوان سے منظوری لی جائے گی
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈ زون کا دورہ کیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز، پولیس اور ٹریفک پولیس انتظامیہ کا مشکور ہوں،ہم امن اور ترقی کی طر ف بڑھنے کے خواہاں ہیں، پاکستان انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملکی ترقی اور امن کے قیام میں سب کو کردارادا کرناہوگا، گزشتہ روز تمام قانون نافذکرنےوالے اداروں نے مثبت کردار اداکیا
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے سلمان صوفی کو پرائم منسٹر سٹریٹجک ریفارمز کا ہیڈ مقرر کر دیا۔ سلمان صوفی رضاکارانہ طور پر یہ ذمہ داری سرانجام دیں گے۔
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ