پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا
پنجاب میں ضمنی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا، شام پانچ بجے تک پولنگ کا وقت تھا،پولنگ ختم ہو چکی ہے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے
وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پولنگ کےعمل میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی،عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جمشیداقبال چیمہ نے جتھے کیساتھ مل کرکارکن کاسر پھاڑا، جمشید اقبال اور دیگر کو پولنگ اسٹیشن کےاندرجانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی پنجاب کے 20 حلقوں میں پرامن طریقے سے انتخابات ہو رہے ہیں، سیاسی پارٹیاں الیکشن سے پہلے کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتی ہیں، پی ٹی آئی گزشتہ 4 روزسے دھاندلی کا رونا رو رہی ہے دھاندلی کارونا وہ سیاسی جماعت روتی ہے جسے ہار نظر آ رہی ہو،انہیں نظر آ گیا ہے کہ ن لیگ کوواضح برتری حاصل ہے۔عمران خان کاسازش کا بیانیہ پٹ چکا ہے،شیخوپورہ میں بھی مسلح افراد کو گرفتارکیا گیا،جمشید اقبال چیمہ نے جتھے کیساتھ مل کرکارکن کا سر پھاڑا،ایسے اقدامات کا مقصد پولنگ کاعمل سست کرنا ہوتا ہے
لاہور کے علاقے اعوان مارکیٹ کے حلقے پی پی 158کے پولنگ سٹیشن کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن ) کے کارکنان میں جھگڑا اورمار کٹائی کا واقع پیش آیا ہے ،پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ کو پولنگ سٹیشن کے اندر نہیں دیا جا رہا ہے پولیس کے بھاری تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے جو کارکنان کو ایک دوسرے الجھنے سے روک رہی ہے ڈولفن فورس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما جمشیداقبال بھی پولنگ سٹیشن پر پہنچ چکے ہیں
پی پی 170 نجی سکول پولنگ اسٹیشن سے تین مسلح افراد گرفتارکر لئے گئے مسلح افراد کے قبضہ سے دو رائفلیں برآمد کی گئی ہیں ملزمان کو حوالات میں بند کرکے تفتیش شروع کردی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ ہے
Green town Lahore police has apprehended 13 people with Gujrat ID card coming toward polling stations. FIR is being registered against them. Lahore Police is doing its job very actively. pic.twitter.com/JoBnxxx7eu
— Naveed Elahi (@Aaibak) July 17, 2022
دوسری جانب سکیورٹی تجزیہ کار ڈاکٹر نوید الٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرین ٹاؤن پولیس نے پولنگ سٹیشن کی طرف آنے والے گجرات کے شناختی کارڈ کے حامل 13 افراد کو گرفتار کرلیا ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر نوید الٰہی نے کہا کہ لاہور پولیس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے ڈاکٹر نوید الٰہی نے ٹویٹ میں گرفتار افراد کی تصویر بھی شیئر کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان افراد میں سے چار کے گلے میں تحریک انصاف کے مفلر ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ووٹ صرف پرچی نہیں بلکہ خدمت اور کارکردگی کا نام ہے،لوگ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے باہر نکلیں ،
سپیکر پنجاب اسبملی پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ جیت حق اور سچ کی ہی ہوگی عمران خان کا ویژن ،انتھک محنت رنگ لائے گی،عمران خان کی قیادت میں ملک موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتا ہے،عمران خان نے جرات سے نااہل حکمرانوں کو للکار کر غریب عوام کی آواز بلند کی آج ظالموں اور متکبروں کا تختہ الٹ جائے گا، پنجاب کے عوام لوٹوں اور ان کے خرید اروں کو نشان عبرت بنا دیں گے، عوام پر پیٹرول اورگیس کے بم گرانے والی حکومت سے عوام حساب لیں گے، عوام آج ووٹ کی طاقت سے پنجاب کی غیر قانونی حکومت کا خاتمہ کر دیں گے، عوام کا فیصلہ آنے کی دیر ہے، ن لیگ پنجاب میں قصہ پارینہ بن جائے گی، الیکشن کمیشن نے پارسائی کے دعوے تو بہت کیے ہیں، آج اس کاامتحان ہے تمام ملکی اور غیر ملکی سروے پی ٹی آئی کی کامیابی کی پیشگوئی کر چکی ہیں، ہمارے کارکن رزلٹ ملنے تک پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پہرہ دیں گے حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں جو کہا اس پر عمل نہیں کیا، شہبازشریف اور حمزہ نے نتائج چوری کرنے کی کوشش کی تو ردعمل کے خود ذمہ دار ہونگے ہوا کا رخ بدل چکا ، ن لیگ کی کشتی ڈوب رہی ہے
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے
فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مظفر گڑھ،حلقہ272 پولنگ اسٹیشن نمبر46میں پی ٹی آئی کے ایجنٹ موجود ہیں ریٹرننگ افسر نے دونوں سے فون پر رابطہ کر کے کنفرم کیا ہے،غلط خبریں نہ پھیلائیں،عوام افواہوں پر یقین نہ کریں،خبروں کی تصدیق کنٹرول روم اسلام آباد اور لاہور سے رابطہ کریں،شاہ محمود قریشی کی شکایت پر ریٹرننگ افسر پی پی 217 خود فیکٹری گئے،وہاں پر نہ ہی کوئی بیلٹ پیپر موجود ہے نہ کوئی ٹھپے لگا رہا تھا،
چک جھمرہ ، پی پی 97 ، چک 187پولنگ اسٹیشن نمبر 16 پر 2 گھنٹے سے پولنگ بند ہے پولیس اہلکاروں نے 2 گھنٹے سے پولنگ روک رکھی ہے ،شہری کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں جانے دیا جارہا پولیس اہلکار خواتین اور مردوں کے شناختی کارڈز دیکھ کر بھجواتے ہیں ،وارڈ نمبر 14 کے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن کے باہر روکا گیا ہے ، ولنگ اسٹیشن کے باہر خواتین اور مرد ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں
شہباز گل کی مسلح گارڈ کے ہمراہ حلقے میں آمد پر پولیس متحرک ہو گئی شہبا زگل اسلحہ بردار لوگوں کے ہمراہ حلقہ کا دورہ کر رہے تھے، حلقے میں دفعہ 144 کے باعث اسلحہ لانے اوراسلحہ کی نمائس پر پابندی عائد ہے ، شہباز گل کو مظفرگڑھ میں پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی,
شہباز گل امن خراب کرنے اسلحہ بردار افراد ساتھ لائے، کارروائی کی جائیگی،عطا تارڑ
وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ساتھ مسلح افراد موجود ہیں،پنجاب میں اسلحے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ ہو چکا ہے،کمانڈنٹ ایف سی نے کہاایف سی کا کوئی اہلکار شہباز گل کے ساتھ موجود نہیں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر ایف سی کی وردی ملبوس مسلح افراد کون ہیں،شہباز گل سستی شہرت کیلئے غیر قانونی حرکات پر اتر آئے ہیں،غیرقانونی اقدامات کے خلاف کارروائی کی جائے گی، شہباز گل امن خراب کرنے اسلحہ بردار افراد ساتھ لائے ہیں جس پر کارروائی کی جائیگی
کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے ساتھ موجود گارڈز، ایف سی اہلکار نہیں ۔ مقامی کمانڈررپورٹ کے مطابق شہباز گل کے ساتھ نجی سکیورٹی اہلکار ہیں۔ایف سی ڈسپلن فورس ہے،سیاست یا سیاستدانوں سے کوئی تعلق نہیں،کوئی ایف سی اہلکار غیر قانونی کام میں ملوث پایا گیا تو کارروائی ہوگی،وزارت داخلہ کی ہدایت پر بنی گالا میں عمران خان کی سکیورٹی کے لیے ایک پلاٹون تعینات ہے۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ی پی 288 پر پولنگ عملہ تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں،پولنگ عملہ پی ٹی آئی ووٹرز کو روکنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، پولنگ اسٹیشنز کے باہر پی ٹی آئی کے سینکڑوں ورکرز ووٹ ڈالنے کیلئے موجود ہیں پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑا ہے
پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کا طریقہ واردات بتا رہا ہے کہ وہ انتخابات بری طرح ہار رہے ہیں، پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، عمران خان کی شکل میں کووڈ 18 نے جمہوریت پر حملہ کیا تھا ،
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، سی سی پی او لاہور نے سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سنٹر سے پولنگ کے عمل،پولیس ڈیوٹی کا جائزہ لیا چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ بارے بریفنگ دی، سی او او محمد کامران خان، نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز کے گرد پی آر یو کی گاڑیوں پر نصب کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،جدید ایل ٹی ای ہینڈسیٹس کی مدد سے تمام پولنگ اسٹیشنز پر موجود سکیورٹی اہلکاروں سے ویڈیو رابطہ بھی ممکن ہے، آپریشن کمانڈرز آئی سی تھری ایس پی عاصم جسرا اور ایس پی معاذ ظفر بھی موقع پرموجود ہیں
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر فیصل محمود کی زیر نگرانی ضلع خوشاب کے حلقہ پی۔پی 83 میں پولنگ اسٹیشنز پر 90 کی تعداد میں ریسکیو عملہ،09 ایمرجنسی وہیکلز اور 04 ریسکیو موٹر بائیک عملہ اپنے فرائض سرانجام دینے پر معمور ہیں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ ریسکیو عملہ بمعہ ایمرجنسی وہیکلز گورنمنٹ بوائز ٹیکنیکل ہائی سکول جوہرآباد،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خوشاب،پولیس اسٹیشن کٹھہ سگھرال،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہڈالی و دیگر پولنگ اسٹیشنز پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سسٹم،وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے ذریعے تمام ایمرجنسی ڈیوٹیز کی نگرانی بھی کی جائے گی۔
آر پی او راولپنڈی ریجن عمران احمر نے راولپنڈی میں ضمنی انتخابی حلقے پی پی 7 کلرسیداں و کہوٹہ کا دورہ کیا، آر پی او نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں. آرپی او عمران احمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے قواعد وضوابط اور ضابطہ اخلاق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے.تمام افسران فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو چیک و بریف کریں.پولنگ سٹیشن کے اطراف میں مشکوک عناصر و دیگر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے. اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی میں ملوث عناصر کیخلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی جائے.صاف و شفاف انتخابات کے لیے امن وعامہ کا قیام لازم ہے جسے ہرممکن طریقے سے یقینی بنایا جائے گا.
ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پر امن طریقے سے الیکشن کروانے کی کوشش کر رہی ہے،نواز شریف کی جماعت نے سیاست قربان کرکے ریاست بچائی ہے، سابق حکومت ریاست کو ڈبو کر گئی تھی اب یہ ٹریک پر چڑھ گئی ہے، ج3ماہ تک معیشت میں مزید بہتری آئے گی 2018 والا پاکستان آئے گا ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ شیر کے حامی ڈٹے رہیں،ساری توجہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک پہچانے پر مرکوز رکھیں، تحریک انصاف جھگڑا چاہتی ہےان کے درجنوں مسلح گماشتے اسلحہ سمیت گرفتار ہیں،اہل پنجاب ووٹ کی طاقت سے فتنہ عمرانیہ کو شکست دیں گے،