دستاویزات اور نصاب میں آپﷺ کےنام کیساتھ خاتم النبیین لکھنا لازمی قرار
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/08/hqdefault-1280x720-1.jpg)
دستاویزات اور نصاب میں آپﷺ کےنام کیساتھ خاتم النبیین لکھنالازمی قرار
باغی ٹی وی : قومی اسمبلی میں آپﷺ کےنام کیساتھ خاتم النبیین لکھنےکی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کر لی گئی ہے جس کے بعد دستاویزات اورنصاب میں آپﷺ کےنام کیساتھ خاتم النبیین لکھنا لازمی ہو گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکراسد قیصر کی زیرصدارت ہوا اور مذکورہ بالا قرارداد وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے پیش کی۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور اسلام کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔ اسلام امن کا مذہب ہے۔ بنیادی انسانی حقوق کی فکرحکومت کو بھی ہے۔ بنیادی انسانی حقوق میں درست معیشت بھی آتی ہے۔