خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

0
36

خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار
جینڈر سیل صدر ڈویژن کی کارروائیاں،خاتون زیادتی کیس میں عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی،

ملزم بلال مصطفی نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،دوسری جانب 06 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا جنسی درندہ نوید گرفتار کر لیا گیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ پولیس پبلک پراسیکیوشن پارٹنر شپ کے تحت وکٹم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، خواتین فوری مدد کیلئے پولیس سیفٹی ایپ ڈاون لوڈ کریں،

قبل ازیں لاہور میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے پانچ سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا، لاہور کے علاقے سندر میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے5 سالہ بچے کو اغواکر لیا گیا کئی روز گزرنے کے باوجود بچے کو ابھی تک بازیاب نہیں کروایا جاسکا۔اغواء کو 14 روز گزر جانے کے باوجود بھی بچے کا تا حال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار بچے کو لے کر فرار ہوئے، ملزمان نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو تلاش کررہے ہیں، واقعے کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر)سہیل چودھری کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے شیراکوٹ/نواں کوٹ/ گلشن اقبال/سمن آباد پولیس نے مختلف کارروائیاں کیں،اے کیٹیگری کے عادی مجرم سمیت 05 عادی مجرمان گرفتار کر لئے،شیراکوٹ پولیس نے اے کیٹیگری کے لسٹڈ عادی مجرم آصف کوگرفتار کیا۔ مفرور اشتہاری ملزم ثاقب کو بھی دھوکہ دہی۔فراڈ کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔عادی مجرم آصف کے خلاف رابری ۔ڈکیتی۔ راہزنی۔ جھپٹا کے 29 مقدمات درج تھے۔نواں کوٹ پولیس نے چوری۔جھپٹا۔نقب زنی کی 41 وارداتوں میں ملوث عادی مجرم دستگیر کو گرفتار کیا ،گلشن اقبال پولیس نے لسٹڈ عادی مجرم عثمان کو گرفتار کیا عادی مجرم عثمان چوری۔جھپٹا۔راہزنی کی 37 وارداتوں میں ملوث تھا۔سمن آباد پولیس نے رابری کے مقدمات میں ملوث لسٹڈ عادی مجرم محمد عثمان کوگرفتار کیا۔عادی مجرمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

مارگلہ ہلز پرآگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج

Leave a reply