خاتون نے کیں 9 شادیاں، کسی بھی شوہر سے نہیں ہوئی تھی اسکی علیحدگی
ایک خاتون نے کیں 9 شادیاں، کسی بھی شوہر سے نہیں ہوئی تھی اسکی علیحدگی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک عورت کی نو شادیاں، کسی شوہر سے علیحدگی نہیں، ایک شوہر کو پتہ چلا تو اسکے خلاف مقدمہ درج کروا دیا
واقعہ بھارت کا ہے جہاں تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک عورت نے نو شادیاں کر رکھی ہیں، سوپنا کرانتی نامی خاتون نے نو افراد سے شادیاں الگ الگ وقت میں کیں تا ہم کسی شوہر سے اسکی علیحدگی نہیں ہوئی، خاتون نے نو شوہروں میں سے کسی سے بھی طلاق نہیں لی اور نہ ہی خلع لیا، ایک شوہر کے ساتھ شادی کے بعد خاتون اسے لوٹ کر فرار ہوئی اور پھر دوسرے علاقے میں جا کر دوسرے کسی شخص کو پھنسا کر اس سے شادی کر لی اس طرح خاتون نے نو شادیاں کیں
خاتون نے جب نویں شادی کی تو اسکے پہلے آٹھوں شوہر سے تلاش کر رہے تھے، اچانک ایک دن ایک شوہر کی نویں شوہر سے ملاقات ہو گئی، جب اسکو حقیقت کا پتہ چلا تو شوہر نے خاتون کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا، بدلے میں خاتون نے شوہر کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور شوہر کے خلاف تھانے میں مقدمے کے لئے نہ صرف درخواست دے دی بلکہ احتجاج کرتے ہوئے کپڑے پھاڑنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اگر شوہر کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہو گا تو وہ شدید احتجاج کرے گی، اسی دوران خاتون کا شوہر بھی تھانے پہنچ گیا اور اس نے پولیس کو اپنی بیوی کی پچھلی شادیوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا، پولیس نے جب تحقیقات کیں تو سارا ماجرا کھل کر سامنے آ گیا، خاتون کی آٹھ شادیاں پہلے ہو چکی تھیں، پولیس نے شوہر کے خلاف درخواست دینے والی خاتون کو ہی گرفتار کر لیا، خاتون کے دیگر شوہر بھی پولیس سٹیشن رابطہ کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائے
@MumtaazAwan
والدہ کا بھانجا چاہتا تھا کہ میری والدہ شوہر کو چھوڑ کراسے شادی کرے،قتل کے واقعہ کے بعد انکشاف
چوتھی شادی کی خاطر سفاک باپ نے تین بچوں کو قتل کر دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا