خاتون رکن اسمبلی کی کرونا سے موت، وزیراعظم سمیت دیگر کا اظہار افسوس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے شاہین رضا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے بھی رکن اسمبلی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا سے جاں بحق رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شاہین رضا پارٹی کا قابل قدر اثاثہ تھیں،شاہین رضا مرحومہ کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بھی پاکستان تحریکِ انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب شاھین رضا چیمہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین

قاسم سوری کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس موذی بیماری کورونا کے مریضوں کو شفاء عطا فرمائے، تمام انسانوں کو محفوظ رکھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی گوجرانوالہ سے خاتون رکن اسمبلی شاہین رضا کرونا کی وجہ سے لاہور کے میو ہسپتال میں دم توڑ گئی ہیں ،

آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے،کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکمران جماعت بری الذمہ ہے، چیئرمین نیب

شاہین رضا گوجرانوالہ ضلع میں خصوصی نشست پہ پی ٹی آئی کی اکلوتی ایم پی اے تھیں، وہ لاک ڈاؤن کے دوران کافی متحرک تھیں، مستحق افراد تک راشن پہنچاتی رہیں، مختلف بھٹوں پر جا کر مزدوروں میں راشن بھی تقسیم کرتی رہیں۔

Shares: