فیصل مسجد کے تقدس کی پامالی،خاتون ٹک ٹاکر مشکل میں پھنس گئی
اسلام آباد فیصل مسجد کے تقدس کی پامالی کرنے پر خاتون کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آر کا اندراج کر لیا گیا
محسن اسحاق، امام مسجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی، ایک خاتون ننگے سر، انتہائی غیر مناسب انداز میں مسجد کے اندر ویڈیو بنا رہی ہے اور مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی،نوجوان نسل ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے اپنے نظریات کو بھولتی جا رہی ہے ،مذہبی روایات کو پامال کرنا وطیرہ بن چکا ہے، خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے
اسلام آباد پولیس کو اگر بے گناںوں پر پرچوں سے فرصت مل جائے ۔۔۔تو فیصل مسجد کے احاطے میں ہونے والی اس طرح کی بیہودگی کا نوٹس لوک سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا کچھ کرتے ہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان @ pic.twitter.com/z5fnyYhYBD
— Asghar Bhatti (@AsgharB48005010) September 5, 2022
واضح رہے کہ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،جس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے احتجاج کیا تھا اور مسجد کے تقدس کی پامالی پر خاتون کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سی ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کی ایک بڑی تعداد فیصل مسجد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس کی صفائی ستھرائی اور اس کے گردونواح میں پرچی مافیا کے روپ میں موجود ہے اکثر فیصل مسجد کے تقدس کی پامالی کی جاتی ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور ان کے ملازمین ہر جگہ صرف اپنے مفاد کی خاطر خاموش دکھائی دیتے ہیں
مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا









