تیونس میں لائیو نشریات کے دوران خاتون اینکر بے ہوش ہوگئی

یہ واقعہ کسی ٹی وی چینل نہیں بلکہ ریڈیو اسٹیشن میں پیش آیا تھا
tunis

تیونس میں لائیو نشریات کے دوران خاتون اینکر بے ہوش ہوگئی،چینل کو نشریات معطل کرنا پڑگئیں۔

باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق نیوز اینکر انیسہ مکشاح کو 8 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث ڈپریشن کا شکار تھی اور لائیو نشریات کے دوران روتے ہوئےگرگئی خبریں پڑھتے ہوئے خاتون نیوز اینکر انیسہ مکشاح پہلے تو رو پڑی اور پھر سیٹ سے نیچے گرکر بے ہوش ہوگئی، اچانک سب کچھ ہونے پر نیوز چینل کو نشریات روکنا پڑگئیں، خبریں پڑھتے وقت بھی اینکرتکلیف میں مبتلا دکھائی دے رہی تھیں-

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کسی ٹی وی چینل نہیں بلکہ ریڈیو اسٹیشن میں پیش آیا تھا جسے موبائل فون پر ریکارڈ کرنے والے ملازم نے اسے وائرل کردیا انیسہ مکشاح ہی نہیں بلکہ اس ریڈیو چینل کے دیگر ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہیں، ساتھیوں نے اس کے رونے کی وجہ معلوم کی تو پتا چلا کہ نجی ریڈیو پر کام کرنے والے صحافیوں نے آٹھ ماہ سے زائد عرصے سے واجبات وصول نہیں کیے تھے۔

جب کہ سوشل میڈیا پر تونس کے بہت سے لوگوں نے براڈکاسٹر کے لیے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سےنجی میڈیا اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.