مکہ مکرمہ: نائیجیریا کی خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی، جس کا نام محمد رکھ دیا گیا۔
باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت ہے،30 سالہ خاتون نے مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کا نام محمد رکھا گیا ہے،خاتون کو حمل کے 31 ہفتے بعد ہی شدید تکلیف کے سبب اسپتال کے ایمرجنسی روم میں داخل کروایا گیا، ایمرجنسی ٹیم نے ان کی حالت کا جائزہ لیا جس کے بعد خاتون کو میٹرنٹی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی،وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچے کی مکہ کے اسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت بھی بہتر بتائی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں سعودی عرب کی خطرناک گرمی کے باوجود 130 سالہ خاتون سرزمین مکہ پہنچ گئی ہیں مقامی اخبار24 کے مطابق 130 سالہ عازم حج بذریعہ ہوائی جہاز مکہ مکرمہ پہنچی ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ خاتون عازم حج کو خوش آمدید کرنے کے لیے سعودی ایئرلائن نے بھی انتظامات کیے تھے۔
سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے،عمران …
سعودی ایئرلائنز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ الجیریا سے تعلق رکھنے والے 130 سالہ سرحدہ ستیتی کی جانب سے سعودی ایئرلائنز کا انتخاب کیا گیا تھا، جس کے ذریعے وہ مکہ مکرمہ پہنچیں،جس پر کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران سمیت حکام کی جانب سے تحائف کے ساتھ بزرگ خاتون عازم حج کا استقبال کیا گیا تھا۔