بھارتی خاتون کے ہاں چار ٹانگوں والی بچی کی پیدائش ہوئی ہے-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق چار ٹانگوں والی بچی کی پیدائش بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں ہی آرتی کمپو نامی خاتون کے گھر ہوئی ہے ڈاکٹروں نے بتایا کہ نومولود صحت مند ہے۔

3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی

بچی کا وزن 2.3 کلوگرام ہے۔ پیدائش کے بعد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے جیاروگیا ہاسپٹل گروپ گوالیار کے سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ مل کر بچے کا معائنہ کیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق جس بچے کی پیدائش کے وقت چار ٹانگیں ہوتی ہیں،اس کی جسمانی خرابی ہوتی ہےکچھ جنین اضافی ہو جاتے ہیں، جسے طبی سائنس کی زبان میں اسچیوپیگس کہتے ہیں۔ جب ایمبریو دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے، تو اس بچے کے جسم میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔ جسم کی نشوونما دو جگہوں پر ہوتی ہے۔ اس بچی کی کمر کے نیچے والا حصہ دو اضافی ٹانگوں کے ساتھ نشوونما پا چکا ہے لیکن وہ ٹانگیں غیر فعال ہیں۔

برطانیہ کی 106 سالہ تاریخ میں پہلی بار نرسیں بھی ہڑتال کرکے سڑکوں پر آ گئیں

ابھی تو شعبہ اطفال کے ڈاکٹر چیک کر رہے ہیں کہ آیا جسم کے کسی حصے میں کوئی اور خرابی تو نہیں ہے۔ معائنے کے بعد اگر وہ صحت مند ہے تو سرجری کے ذریعے ان ٹانگوں کو نکال دیا جائے گا۔ تاکہ وہ نارمل زندگی گزار سکے-

قبل ازیں رواں مارچ کے شروع میں مدھیہ پردیش کے رتلام میں ایک خاتون نے دو سر، تین بازو اور دو ٹانگوں والے بچے کو جنم دیا اس وقت بچے کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ یہ جوڑے کا پہلا بچہ ہے، اس سے قبل سونوگرافی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دو بچے ہیں، یہ ایک نایاب کیس ہے، اس کی زندگی زیادہ لمبی نہیں ہوگی۔بچے کا وزن تقریباً 3 کلو اس کی دو ریڑھ کی ہڈیاں اور ایک معدہ تھا یہ ایک بہت ہی پیچیدہ حالت ہے۔ بچے کی نشونما کی اس بیماری کو Dicephalic Parapagus کہتے ہیں-

چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی

Shares: