مزید دیکھیں

مقبول

شادی شدہ خاتون کو ڈرا دھمکا کر نازیبا تصاویر بنوانے والا پولیس اہلکار گرفتار

اسلام آباد: تھانہ آئی میں تعینات پولیس اہلکار کو خاتون کو ڈرا دھمکا کر نازیبا تصاویر بنوانے اوران تصویر کو سوشل میڈیا پرڈالنے کی دھمکیاں دینے کے الزام گرفتار کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ تھانہ ویمن میں درج کیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اہلکار ڈیڑھ سال سے مختلف ہتھکنڈوں سے خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا۔

فیصل آباد: میونسپل کارپوریشن کے جونیئر کلرک نے عمارت سے کودکر خودکشی کرلی

مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم پولیس اہلکار نے زبردستی خاتون کے موبائل فون سے اپنے موبائل فون پر خاندان کے دیگر لوگوں کی تصاویر بھی بھیجیں اور خاتون سے زبردستی نازیبا تصاویر بھی بنوائیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ نعمان نامی وفاقی پولیس کے اہلکار نے میری مدد کرنے کے بہانے ہمدردی کاجھانسہ دے کر موبائل نمبر لیا اور میری مرضی کے خلاف زبردستی میری بولڈ تصاویر بنائیں پولیس اہلکار مجھے، میرے خاوند اور بچوں کو مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے۔ ہماری زندگی اجیرن بنادی ہے۔

دوسری جانب نواب شاہ میں چاچی کے عشق میں مبتلا پولیس کانسٹیبل نے چاچا کو قتل کر دیا ہ گزشتہ دنوں اسکول ٹیچر ذوالفقار علی کھوکھر کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، اندھے قتل کا مقدمہ پولیس کیلئے چیلنج تھا تاہم ڈی ایس پی صدر علی بخش جمالی،مبین پڑھیار، انسپکٹر اقبال وسان اور آئی ٹی انچارج جمیل بھٹی پر مشتمل ماہر افسران کی ٹیم تشکیل دی گئی، جنہوں نے انتہائی مہارت سے ملزمان کو گرفتار کیا، آلہ قتل اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے-

پولیس کانسٹیبل نے چاچی کےعشق میں چچا کو قتل کردیا

ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے بتایا کہ قتل کا مرکزی ملزم باقر علی کھوکھر ہے جو کہ پولیس کانسٹیبل ہے جبکہ زین العابدین کھوکھر اور مسمات فائزہ بروہی کو سہولت کاری پر حراست میں لیا گیا ہے،ملزم مقتول کا سگا بھتیجا ہے جس کا اپنی چاچی فائزہ کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا،انہوں نے مقتول گلزارعلی کھوکھر کو راستے سے ہٹا کر شادی کرنے کا پروگرام بنایا ہوا تھا-

ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتول کی دو بیویاں ہیں، ایک اس کی اپنی برادری سے جبکہ دوسری فائزہ بروہی ہے، جس سے مقتول نے محبت کی شادی کی ہوئی تھی تاہم دونوں بیویوں سے کوئی اولاد نہیں،انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا ٹھوس ثبوت و عین قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عدالت میں چالان پیش کیا جائے گا اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو میں 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی،4 ماہ کی حاملہ