ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی ہوسکتی مگر فلحال وارننگ

0
63
petrol pump

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی ہوسکتی مگر فلحال وارننگ

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کر کے مصنوعی بحران پیدا کرنے وال کو سخت نتائج سے خبردار کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے، ہمارے پاس 20 روز کے پیٹرول اور 29 روز کے ڈیزل کا اسٹاک موجود ہے۔ مصدق ملک کا کہنا تھا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ہے، پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ اس طرح کے اقدامات کر کے عوام میں اپنی عزت گھٹا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ آج ہی رک جائیں ورنہ سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے، جو بھی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہوا اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا، ریاست قدم اٹھائے گی تو پھر آپ لوگ بیٹھ کر پریس کانفرنسیں کر رہے ہوں گے۔
مزید یہ بھی بڑھیں؛
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
ملک میں چند روز قبل آنے والے بجلی بریک ڈاؤن کے حوالے سے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا بجلی بریک ڈاؤن کی وجوہات پرکام مکمل کر لیا ہے، دو دن میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دوں گا۔ مصدق ملک کا کہنا تھا روس سے تیل خریداری کے معاملات مارچ کے آخر تک طے ہو جائیں گے اور امید ہے کہ اپریل سے ملک میں روس سے تیل آنا شروع ہو جائے گا۔ یاد رہے چند روز سے پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں زیر گردش ہیں اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہم محدود کر دی گئی ہے۔

Leave a reply