اسلام آباد میں خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کیلئے بلاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
باغی ٹی وی اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سعد عباسی نامی ملزم نے خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کیلئے بلایا تھا لیکن جب خاتون کمسن بیٹے کے ساتھ مکان دیکھنے پہنچی تو ملزم نے اسی گھر میں 12 گھنٹوں تک اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو تیرہ مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ خاتون سے سونے کا لاکٹ بھی چھین لیا گیا.
خاتون نے پولیس کو ایک بیان میں بتایا کہ مجھے کرایہ کیلئے مکان چاہئے تھا اور ملزم نے جب مکان دیکھنے کے لیئے بلایا لیکن جب میں وہاں پہنچی تو انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مجھے تیرہ مرتبہ بارہ گھنٹوں کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر دھمکی دی کہ اگر پولیس یا کسی اور کچھ کو بتایا تو کمسن بیٹے سمیت آپ کو قتل کر دیں گے۔
خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو نے کے بعد خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان سعد عباسی اور عبداللہ عباسی کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے مزید کہا: زیادتی کے مرتکب ملزمان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور فرار ملزم کوبھی جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا تاکہ اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے.
دوسری جاب باغی ٹی وی اسلام آباد کے نمائندہ خصوصی ملک رمضان اسراء نے متاثرہ خاتون اور ان کے اہل خانہ کا موقف جاننے اور مزید معلومات کیلئے رابط کیا تاہم ان سے فلحال رابطہ ممکن نہ ہوسکا ہے.