خاتون کو نازیبا اشاروں سے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور: پولیس نے خاتون کو نازیبا اشاروں سے ہراساں کرنے والے ملزم کوزاہد عنایت غالب مارکیٹ سے گرفتار کر لیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا پر ملزم کی تصویر اپلوڈ کرکے پولیس سے مدد مانگی تھی،متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم کچھ دن سے مجھے آفس آتے جاتے پریشان کرتا تھا-
twitter.com/MumtaazAwan/status/1497582359855906816?t=ha4m6IA-o7a_DUYw09BskQ&s=19
ایس ڈی پی او گلبرگ عامر عباس نے گلبرگ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،خواتین فوری مدد کیلئے پولیس سیفٹی ایپ ڈاون لوڈ کریں-
بیدیاں روڈ، خاتون گینگ ریپ کے معاملے کا ڈراپ سین،خاترن نے عدالت میں کیا دیا بیان
قبل ازیں دس سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے سفاک ملزم کو عدالت نے سزا سنائی اپنی 10سالہ بیٹی سے زیادتی کرنیوالے درندہ صفت مجرم کو معزز عدالت سےعمر قید اور 01لا کھ روپے جرمانے کی سزا سنوا دی، مجرم طارق حبیب کوسزا معزز عدالت کے جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے سنائی،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں سال 2021 میں تھانہ سٹی میں درج کیاگیا تھا-
رکشہ نہ روکنے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے مجرم طارق حبیب کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور قرارواقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے،خواتین اوربچوں پر تشدد،زیادتی اورہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو قرار واقعی سزا ملنا انصاف کی فتح ہے-