خاتون نے علی ظفر سے معافی مانگ لی، وجہ جان کر ہوجائیں حیران،ایک خاتون نے معروف گلوکار علی ظفر سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے اوپر ہراساں کیے جانے کا جھوٹا الزام پوسٹ کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔
صوفی نامی خاتون twitter @seraphina444 نے ٹویٹ کیا ، جس میں کہا کہ "علی ظفر مجھے افسوس ہے کہ مجھ سے جھوٹ بولا گیا اور الزام لگاتے ہوئے میں نے بہت عجلت سے کام لیا کیونکہ جس جھوٹے شخص کی وجہ سے میں یہ کر رہی تھی وہ ایک جوان تھا اور میںانکار نہیں کر سکتی تھی، اگرچہ ڈیلیٹ کی گئی تحریر اب بھی نقصان پہنچانے اور تکلیف پہنچانے کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔ مجھے جلد ہی وضاحت کرنی چاہئے تھی لیکن مجھے ٹرول کیے جانے اور میرا پیچھا کیے جانے اور بدسلوکی سے کاڈر تھا۔ مجھے امید ہے کہ اعتراف سے اس بات کا کفارہ ادا کیا جاسکتا ہے، یعنی مجھے اپنے کیے پر معافی مل سکتی ہے
اس خاتون نے گذشتہ سال اپنی ٹویٹ کا اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ “پچھلے سال ، میں نے اس وقت ٹویٹ کیا جب ایک نوجوان خاتون نے علی ظفر کے ساتھ اپنے ہراساں کیے جانے والے تجربے کا اعتراف کیا۔ میں نے اسے ایک دن میں ڈلیٹ کردیا جب کچھ معلومات میرے علم میں لائی گئیں جو مجھ سے اس کے واقعے کی تفصیل سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں
اس خاتون نے گزشتہ سال میشا شفیع کے ٹویٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جس کے نتیجے میں علی ظفر کے خلاف مہم چلائی گئی تھی۔
اپنے ٹویٹ میں ، صوفی نے الزام لگایا تھا کہ "یہ لڑکا (علی ظفر) ایک فنڈ رائزر کے ذریعہ امریکہ آیا تھا جس کا انتظام اور اریینچ اے پی این اے کررہا تھا ، ہم نے ایک لڑکی کو ایئرپورٹ وغیرہ سے اس کے ساتھ رابطہ کے لئے بھیجا اور اس نے بتایا کہ علی ظفر سارا دن مجھ سے قربت اختیار کرنے کا بہانہ تلاش کرتا رہا ، مجھے ٹچ کرنے کی کوشش کرتا ، مجھے غلط نظروں سے دیکھتا اس کے اس رویے نے مجھے بہت غصے میں مبتلا کر دیا تھا،
ٹویٹ اسی شام 7 بجکر 10 منٹ پر کی گئی تھی جب میشا نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔
صوفی نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیاتھا ۔ اور ، بعد میں اس نے اپنا اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا لیکن صوفی نے پیر کو اسی ٹویٹرکو دوبارہ ایکٹو کیا اور علی ظفر سے معافی والی تحریر پوسٹ کی.
@AliZafarsays I am sorry that a lie I was told & believed hastily( bcos liar ws very young) though deleted is still being used to bash you & cause you pain. I shud have clarified much sooner but I was afraid of the trolls & online stalking & abuse. I hope this can atone for it.
— Sofi (@seraphina444) September 22, 2019