ہر خاتون اور لڑکی کو عزت اور تکریم کی نظر سے دیکھنا، مریم نواز کا جوانوں کو درس

میں ایک خاتون ہوں، مخالفین میرے خلاف جلسوں میں نعرے کستے ہیں، یوتھ کو کیا سبق دے رہے ہیں
maryam

فیصل آباد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی تو نہیں روئی لیکن بچوں کی خوشی دیکھ کر آنسو آجاتے ہیں-

باغی ٹی وی : فیصل آباد میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جتنا پیار مجھے طلبہ کی طرف سے مل رہا ہے وہ بیان نہیں کر سکتی، میرے مخالفین کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ سٹیجڈ ہوتا ہے، مخالفین یہاں آکر دیکھیں کہ کس طرح ایک ماں نے اپنے بچوں کے ساتھ اپنا رشتہ قائم کر لیا ہے‘۔

مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اِس محبت سے انصاف کر سکوں، ایک بچی نے مجھے ایک دوپٹہ دیا، دکھانا مجھے وہ وائٹ دوپٹہ پلیز، اس پر میرے والد نوازشریف کی تصویر بنی ہے، لاہور سے ہیلی کاپٹر میں بیٹھی تو پائلٹ نے کہا سخت دُھند ہے، ہیلی ٹیک آف نہیں کر سکتا، میں نے کہا اُڑاؤ، پائلٹ نے کہا میڈم بہت بڑا رِسک ہے، میں نے کہا میں رِسک لوں گی لیکن اپنے بچوں کے پاس جاؤں گی-

: پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال سے کیا گیا قبضہ ختم،مکانات مسمار

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جیل میں نہیں روئی لیکن بچوں کو جب ان کا حق سکالر شپ کی صورت میں ملتا ہے تو ان بچوں کی خوشی دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں اب پنجاب کے بچوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا کہ کسی کے خواب ادھورے رہ جائیں، اس سال 30 ہزار سکالر شپ دیئے ہیں، یہ چھوٹا نمبر ہے، اگلے سال 50 ہزار تک لے کر جائیں گے-

معاہدے کے بعد اسرائیل کا غزہ پر بڑا حملہ،45 شہید

انہوں نے کہا کہ میں جیل میں نہیں روئی، صرف تب روئی جب والد نیب کی تحویل میں تھے،اُن بچوں سے پوچھو جو جیلوں میں پڑے ہیں، جنہوں نے اُنہیں جیل کا راستہ دکھایا وہ آج اُنہیں پوچھنے نہیں آتے، میں ایک خاتون ہوں، مخالفین میرے خلاف جلسوں میں نعرے کستے ہیں، یوتھ کو کیا سبق دے رہے ہیں کہ کوئی خاتون راستے میں نظر آجائے تو اُسے آوازیں کسو، اُسے ذومعنی جملے بولو-

نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند

انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹو یہ کبھی نہ کرنا، ہر خاتون اور لڑکی کو عزت اور تکریم کی نظر سے دیکھنا، ایک دفعہ مجھے پتہ چلا کہ میرے بیٹے جنید نے بہت تیز گاڑی چلائی، میں نے اُسے کہا کہ تمہیں احساس ہے کہ تم نے اپنی جان خطرے میں نہیں ڈالی، جو میری تمہارے اندر انویسٹمنٹ ہے تم اُسے خطرے میں ڈالنے چلے تھے-

سلمان خان کے خاندان میں افسوس کا سماں

Comments are closed.