ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کی کوشش کرنے والی عراقی خاتون صحافی نے اپنے اوپر چوری لے الزامات اور سعودی عرب سے انعام ملنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
باغی ٹی وی: عراقی نژاد قدس السامرائی نامی خاتون نے ڈنمارک اور سویڈن میں صحافت کی تعلیم حاصل کی ہےان کی ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں بے حرمتی کرنے والے افراد سے قرآن پاک چھیننے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مرد قرآن پاک کا نسخہ ایک اسٹول پر رکھے ہوئے ہیں، ٹی شرٹ اور جنیز میں ملبوس ایک جواں سال خاتون جس نے اپنے بال مردوں کی طرح چھوٹے کٹا رکھے ہیں ان تک پہنچتی ہے اور قرآن پاک کا نسخہ اٹھا لیتی ہے۔ وہ قرآن پاک کو لے کر وہاں سے جانا چاہتی ہے لیکن دونوں مردوں میں سے ایک اس کا گلہ دبا لیتا ہےاور اسے پکڑ کر زمین پر گرا دیتا ہےاس دوران موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار خاتون اور مرد کو الگ کرتا ہے اور پھر قران پاک کا نسخہ خاتون سےچھین کردونوں اسلام دشمنوں کے حوالے کردیتا ہے جو بعد میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے ہیں۔
حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
#البعض يتصور ان انا من صورة المشاهد لحمايتي للقرأن . لا لست انا انا كان كل همي ان احمي القرأن من الحرق وازاحة الحذاء من القرأن وابعاده عن المتطرفيين. هذه الكامرة التي صورتي ومباشر من قبل الاشخاص الذين اعتدوا عليه بالضرب لان كنت اريد ان احمي العلم والقرأن اولا. #وقد قدمت شكوى… pic.twitter.com/n3RnnJbtnE
— قدس السامرائي (@aldnmark) July 28, 2023
قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کی کوشش میں انہوں نے دو مردوں کے ساتھ جھگڑتے ہوئے بار بار ”القرآن“ کا نعرہ لگایا اپنی ایک ٹوئٹ میں قدس السامرائی نے بتایا کہ انہوں نےحملہ آروں کے خلاف دو مقدمات درج کرائے ہیں مار پیٹ اور تشدد کے الزام میں انتہا پسندوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ دوسری شکایت یہ ہے کہ مجھے میری مرضی کے بغیر فلمایا گیا۔
ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہیں،اسحق ڈار
تاہم اب انہیں چوری کے ایک مقدمہ کا بھی سامنا ہے، جس پر انہیں ڈنمارک کی عدالت سے سزا ملنے کا امکان ہے حالانکہ بعد میں فونٹ اور دستخطوں میں فرق کی بنیاد پر مذکورہ سعودی دستاویز کو جعلی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد ایک ہفتے کے دوران مزید تین مرتبہ کوپن ہیگن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی جن میں سے ایک مرتبہ پاکستانی سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کوشہید کیا گیامجموعی پرچارواقعات پیش آئےعراق، مصر، ترکی اورپاکستان کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی۔