کشمیری صحافی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے بھارتی اقدام پر امریکا نے تنقید کی ہے-

باغی ٹی وی : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پاٹیل نے کہا ہے کہ بھارت آزادی صحافت کا احترام کرے، کشمیری صحافی ثناء ارشاد کو نیو یارک آنے سے روکے جانے سےآگاہ ہیں، ان واقعات کو قریب سےٹریک کر رہے ہیں-

شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا

ترجمان نے مزید کہا کہ ان اقدار میں پریس کی آزادی کا احترام بھی شامل ہے، جمہوری اقدار اور آزادی صحافت امریکا بھارت تعلقات کی بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیر کی فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو نے پولیٹزر پرائز جیتنے والی پہلی کشمیری خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا، وہ اپنا ایوارڈ وصول کرنے نیویارک جا رہیں تھیں-

امریکا کا ویزا اور ائیرلائن کا ٹکٹ ہونے کے باوجود دہلی ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا اور بیرون ملک سفری پابندی کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی تھی۔


ثنا ارشاد مٹو نے ٹویٹر پر اپنے ٹکٹ اور پاسپورٹ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا ویزا ہوتے ہوئے بھی انہیں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بھارت میں انسانی حقوق کی بہت زیادہ پامالیاں ہورہی ہیں:سیکرٹری اقوام متحدہ کا بھارت میں بیان


کشمیری فوٹوگرافر کو اس سے پہلے جولائی میں پیرس جانے سے بھی روکا گیا تھا جہاں وہ کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنا چاہتی تھیں-

اس سے پہلے بھی بھارت کئی صحافیوں کو اس طرح جبری طور پر روک چکا ہے، مارچ میں، صحافی رانا ایوب جو واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھتی ہیں کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر اس وقت روک دیا گیا جب وہ صحافیوں کے بین الاقوامی مرکز میں تقریر کرنے کے لیے برطانیہ جانے والی پرواز میں سوار ہونے والی تھیں۔

اپریل میں ایمنسٹی انڈیا کے سابق سربراہ آکر پٹیل کو بنگلور ہوائی اڈے پر امریکہ جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے دو بار روکا گیا۔

نئےالحاق شدہ یوکرین کے4 شہروں میں مارشل لا نافذ:روسی صدرنےسخت فیصلے کرنے شروع کردیئے

Shares: