اسلام آباد: برقعہ میں ملبوس خاتون سے ہراسانی کے واقعہ پر کاروائی کررہے. پولیس

0
98

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص رات کے اندھیرے میں برقعہ میں ملبوس خاتون کے پیچھے سے آتا ہے اور انہیں پکڑ لیتا ہے جس کے بعد خاتون فورا اسے دور دھکیل دیتی ہے جس کے بعد وہ شخص خوف زدہ ہوکر بھاگ جاتا ہے.
بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 کی ہے تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے.
پولیس نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ: ہماری ٹیم اس بارے کام کر رہی ہے اور متعلقہ ایس ایچ او کو بھی سخت ہدایت کی گئی ہے لہذا بہت جلد کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

سینئر صحافی حامد میر نے افسوس کرتے ہوئے کہا: یہ تصویر سب مردوں کے لئے ایک چیلنج ہے ہمیں اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کی خاطر اس شخص کو ڈھونڈ کر عبرت کی مثال بنانا چاہئے.


حامد میر کا کہنا تھا کہ: اگر عبرت کی مثال نہ بنایا تو کل کو یہی واقعہ آپکے گھر کے سامنے بھی ہو سکتا ہے.

ایک صارف مبشر نے لکھا کہ: یہ اس معاشرے کا اصل چہرہ ہے جو اندھیرے میں اکیلے پن اور ایسی جگہ سامنے آتا ہے جہاں پکڑے جانے کا کوئی ڈر نا ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا: برقعے میں ملبوس یا قبر میں پڑی عورت بھی ان درندوں سے محفوظ نہیں اور یہ عورت کے لباس کو اس حیوانگی کی وجہ قرار دے کر سکون سے سوتے ہیں.

Leave a reply