خاتون سے مبینہ زیادتی پر ڈپٹی سیکریٹری شیخ طاہر گرفتار

نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کے الزام میں ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بہاولپور شیخ طاہر کو ملتان سےگرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا.

زرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بہاولپور شیخ طاہر پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی ہوٹل میں خاتون کے ساتھ مبینہ طور زیادتی کی ہے تاہم پولیس نے خاتون کی اطلاع پر افسر کو حراست میں لے لیا ،زرائع کے مطابق سرکاری افسر شیخ طاہرنے مبینہ طور پر خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیا اور مبینہ طور پر زیادتی کی.

زرائع کے مطابق پولیس نے ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بہاولپور شیخ طاہرکو گرفتار کرنے کے بعد تھانے کا گیٹ بند کر دیاجبکہ متاثرہ خاتون کو پولیس نے میڈیا سے بات چیت سے بھی روک دیا، خاتون تھانے کے اندر کھڑے ہو کر میڈیا تک رسائی کے لیے شور مچاتی رہی، پولیس نے خاتون کو تھانے کے ایک کمرے میں بٹھا دیا، پولیس نے تھانہ کے باہر میڈیا کے پہنچنے پر کاروائی شروع کی، پولیس نے خاتون شازیہ شہزادی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے. خاتون سیف ٹاؤن لاہور کی رہائشی ہے.

ایف آئی آر کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بہاولپور شیخ طاہر سے دوست کے ذریعے رابطہ ہوا جس کے بعد شیخ طاہر فون پر میسیج کرتا رہا،شیخ طاہر نے 17 جون کو ملتان بلایا اور کہا کہ تمھاری نوکری کا بنوبست کر دیا ہےم اپنے کاغزات بھی ساتھ لیکر ملتان آجاو میں بھی میٹنگ کے سلسلے میں ملتان آرہا ہوں.

خاتوں نے ایف آئی آر میں مزید بتایا کہ جب میں ملتان پہنچ گئی تو شیخ طاہر نے مجھے اپنی گاڑی میں سوار کیا اور نجی ہوٹل میں لے گیا جہاں شیخ طاہر نے اسلحہ کے زور پر مجھ سی زیادتی کی اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا.خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے موقع پا کر 15 پر کال کر دی جس کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملتان کے نشتر ہسپتال سے میرا میڈیکل کروایا گیا.پولیس نے کاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،

Comments are closed.