راولپنڈی : ٹک ٹاک پر دوستی کر کے خاتون سے مبینہ زیادتی کر نے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق زیادتی کے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے درج مقدمے میں خاتون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر ملزم سے دوستی ہوئی، ملزم نے مجھے بلا کر ساتھیوں کے ساتھ زیادتی کی متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرا لیا گیا، دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا-

قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ماڈلنگ کا جھانسہ دیکر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کیا۔

یو اے ای میں عیدوں کی سرکاری تعطیلات کا اعلان

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کلاسیفائیڈ و یب سائٹس پر ملازمت کے جعلی اشتہارات لگاتا تھا اور خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کرتا تھا گرفتار ملزم ضرورت برائے ماڈلز کے اشتہارات لگا کر خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا تھا، ملزم نے متعدد خواتین سے ملازمت کے نام پر قابل اعتراض تصاویر اورویڈیوز کا مطالبہ بھی کیا،ملزم قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرتا رہا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست،دو بھارتی نوجوانوں نے خود کشی کر لی

Shares: