مزید دیکھیں

مقبول

سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

سعودی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر آیت...

کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ

کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے...

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام دوست وژن.تحریر:نور فاطمہ

وزیراعلیٰ پنجاب، محترمہ مریم نواز شریف نے عوامی...

سیالکوٹ: زیر تعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے 27 سالہ نوجوان جاں بحق، سوالات اٹھنے لگے

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیورو چیف شاہد ریاض)سیالکوٹ کے...

خاتون کے جگر میں حمل ٹھہر گیا،میڈیکل سائنس کا انتہائی منفرد واقعہ

اونٹاریو: کینیڈا میں رہنے والی ایک 33 سالہ خاتون میں رحمِ مادر کے بجائے جگر میں حمل ٹھہر گیا۔

باغی ٹی وی:یہ انکشاف گزشتہ ہفتے مینیٹوبا، کینیڈا میں چلڈرنز ہاسپٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر مائیکل ناروے نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں کیا جسے اب تک تقریباً پچاس لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں بعد ازاں یہی ویڈیو ٹوئٹر پر بھی وائرل ہوگئی۔


مختصر ختصر ویڈیو میں ڈاکٹر مائیکل نے اس کیس کے بارے میں بتایا جو ان ہی کے اسپتال میں لایا گیا تھاخاتون کی شناخت ظاہر کئے بغیر، ڈاکٹر مائیکل نے بتایا کہ وہ خاتون غالباً 7 ہفتے کی حاملہ تھی لیکن پچھلے 14 دن سے شدید قسم کی زنانہ پیچیدگیوں کا سامنا بھی کر رہی تھی۔

الٹراساؤنڈ سے معائنے اور مزید چھان بین سےپتا چلا کہ اس خاتون میں رحمِ مادر کے بجائے جگر میں حمل ٹھہر گیا ہے جو آہستہ آہستہ پروان چڑھ رہا ہےخاتون کی جان بچانے کےلیے ان کا فوری آپریشن کیا گیا، جس میں جگر سے چپکے ہوئے ناپختہ جنین (فیٹس) کے ساتھ ساتھ ان کا رحمِ مادر بھی نکالنا پڑا جس کے بعد وہ خاتون زندہ اور صحت مند ضرور ہیں لیکن ماں بننے کے قابل نہیں رہی ہیں۔

پلیٹ فارم پر ایک اور ڈاکٹر کرن راج جن نے، جن کے 23.6 کروڑ فالوورز ہیں، بھی ایک اور کیس ہسٹری شیئرکی انہوں نے ’سب سے خوف ناک سی ٹی سکین‘ کا بتایا جس میں ’ایک 27 سالہ خاتون کے جگر کے دائیں لوب میں دو ہفتے کا صحت مند بچہ تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹک ایکٹوپیک حمل اتنے نایاب ہیں کہ ’تحریری طور پر اس طرح کے چند ہی کیسز ہیں جگر کی بناوٹ اتنی پیچیدہ ہے کہ اگر اس پر وزان ڈالنے والی کوئی بھی چیز رکھی جائے تو کافی مقدار میں اندرونی خون بہنا شروع ہو جاتا ہے۔‘


واضح رہے کہ بہت کم واقعات میں ایسا بھی ہوجاتا ہے کہ حمل ٹھہرنے کے بعد ناپختہ جنین رحمِ مادر سے باہر نکل جاتا ہے 1999 سے اب تک ایسے 35 واقعات ریکارڈ پر آچکے ہیں ان میں سے بھی بہت کم واقعات کا تعلق جگر تک ناپختہ جنین کے پہنچ جانے سے ہے۔

2012 میں ایسے دو واقعات رپورٹ کئے گئے جن میں سے ایک چین سے اور دوسرا ہندوستان سے تھا چینی خاتون کی جان بچا لی گئی لیکن بھارتی خاتون بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئیں ان کے بعد یہ تیسرا واقعہ ہے جو منظرِ عام پر آیا ہے۔