پرویز خٹک سے اتحاد نہیں کریں گے. مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور مسلم لیگ (ن) سے اتحاد ہوسکتا ہے۔ جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ الیکشن سے نہیں بھاگ رہے، 90 دن میں الیکشن کے لیے تیار ہیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ صدر علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، اگر انہوں نے الیکشن کی تاریخ دی تو یہ بدنیتی ہوگی، پرویز خٹک اور محمود خان کو نا قابل اعتبار قرار دے کر مولانا فضل الرحمان نے ان کے ساتھ انتخابی اتحاد کا امکان مسترد کردیا اور کہاکہ سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیوایم اور ن لیگ اتحاد ہوسکتا ہے، ان سے رابطے جاری ہیں، پیپلزپارٹی سے نہیں۔