خواجہ برادران کی پیشی، عدالت نے ایسا کیا کہہ دیا کہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

0
44

احتساب عدالت لاہور میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون کیس کی سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کےجج جوادالحسن کیس کی سماعت کررہے ہیں ،عدالت نے خواجہ برادران کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی ،عدالت نے گزشتہ سماعت پر خواجہ برادران کو پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا،عدالت کا کہنا تھا کہ جیل حکام نےکہا کہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ،یہ تو عدالت کے کاموں میں مداخلت کے مترادف ہے ،کیا اب یہ فیصلہ بھی پولیس کرے گی کہ کس کو پیش کرنا ہے یا نہیں ،اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ عدالت کا راستہ روکا جا سکتا ہے تو ایسا نہیں ہو گا ،اب دیکھنا یہ ہے کس نے خواجہ برادران کو پیش نہیں کیا .

ایس پی سیکیورٹی نے عدالت میں کہا کہ ہم نے مکمل سیکیورٹی دی مگر اس میں تاخیر ہوئی،عدالت نے خواجہ برادران کے وکلا کو بحث کےلیے آج ہی طلب کر لیا

عدالت نے کہا کہ ہم آپ کی مرضی سے تاریخ دیتے ہیں جب زیادہ ڈھیل دی جائے تو ایسا ہوتا ہے،اب دیکھنا ہے کس نے خواجہ برادران کو پیش نہیں کیا،معاملےکی مکمل تفتیش ہو گی،ایس پی ہیڈ‌کوارٹرز نے عدالت میں کہا کہ سر ہماری طرف سے سیکیورٹی جیل کے باہر موجود تھی،جس پر عدالت نے کہا کہ ایس پی صاحب آپ پھنسیں گے یا سپرنٹنڈنٹ جیل پھنسے گا ،

ایس پی ہیڈ‌کوارٹر نے کہا کہ یہاں ہڑتال تھی لاک ڈاون تھا جس پر عدالت نے کہا کہ عدالت کام کر رہی ہے تو لاک ڈاون کیسا ؟

بے قصور ہوں، فرد جرم ختم کی جائے، سعد رفیق کی عدالت سے استدعا

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سلمان رفیق بھی ہوئے بیمار

 

Leave a reply