خواجہ سراؤں کے فنکشن پر پولیس نے چھاپہ کیوں مارا
چنیوٹ (سلمان خان سے) اجازت نا ملنے کے باوجود خواجہ سراؤں کی جانب سے فنگشن کرنے پر پولیس کا ریڈ خواجہ سراٶں کی جانب سے پولیس پر دھاوا خواجہ سراوں کی پولیس اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اہل علاقہ کی جانب سے 15 پر کال موصول ہونے پر پولیس کےجوان شمع سینما پہنچے جہاں خواجہ سرا بغیراجازت فنگشن کر رہے تھے
خواجہ سراؤں کے فنکشن پر پولیس کا ریڈ#KhawajaSara #Function #Baaghitv pic.twitter.com/QpaJWN13hj
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 17, 2021
پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکنے پر خواجہ سراؤں نے پولیس پر دھاوا بول دیا خواجہ سراوں کی پولیس اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی وردی میں ملبوس پولیس ملازم مجھے بچاو مجھے بچاو کے دہائیاں دیتا رہا مگر کسی نے ایک نہ سنی ویڈیو میں وردی میں ملبوس پولیس ملازمین پر تشدد اور اسے گھیستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم بعد ازاں دیگر خواجہ سرإ ڈنڈے سوٹوں کےہمراہ شہر کے مرکزی ختم نبوت چوک پہنچ گٸے، پولیس چور پولیس چور کے نعرے بھی لگاتے رہے
ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو گیا یادرہے کہ چند روز قبل خواجہ سراٶں نے ڈی پی اوچنیوٹ کودرخواست دی مگرسیکورٹی خدشات اورکرونا ایس اؤ پیز کیوجہ سے فنگشن کی اجازت نہ دی گٸی، پولیس کےمطابق پابندی کےباوجود خواجہ سرا پارٹی نےپروگرام کیاجو قانون جرم ہے۔