لاہور:خواجہ آصف نوازشریف کا اہم پیغام لے کرچوہدری شجاعت حسین کے پاس پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نوازشریف کا اہم پیغام لے کر چوہدری شجاعت حیسن کی خدمت میں حاضرہوئگے ،

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی طرف سے اور میاں نواز شریف کی طرف سے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے ہیں

اس موقع پر خواجہ آصف نے چوہدری شجاعت حسین کے لیے دعائے صحت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالہ چوہدری شجاعت حسین کو صحت کاملہ عطا فرمائے

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت پاکستان کی سیاست کے لئے اہم ترین شخصیت ہیں ، خواجہ آصف نے بالآخریہ تسلیم کرلیا ہے کہ چوہدری برادران پاکستان کی سیاست کا بہت بڑا اثاثہ ہیں

خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح چوہدری برادران نے سیاست کی ہے کاش ایسی سیاست باقی حکمران اور سیاستدانوں کو بھی کرنی نصیب ہو، انہوں‌نے کہا کہ میرے والد صاحب کے بہت قریبی مراسم ہیں چوہدری برادران کے ساتھ اسی لئے حاضر ہوا ہوں، انہوں بے اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست اس وقت مشکلات کا شکار ہے دعا ہے کہ چوہدری شجاعت جلد از جلد صحت یاب ہوں

بدقسمتی سے پاکستان ک سیاست میں اتفاق، سچ اور برداشت ختم ہوچکا ہے جس طرح چوہدری برادران سیاست کرتے ہیں دعا ہے کہ ایسی سیاست ہر سیاست دان کو نصیب ہومیاں نواز شریف نے خصوصی طورپر چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لئیے بھیجا ہے سب دع گو ہیں کہ جلد از جلد صحت یاب ہوں

Shares: