باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی
سابق وزیر دفاع خواجہ آصف احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،دوران سماعت عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس سے متعلق استفسار کیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے،
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو احتساب عدالت پیش کردیا گیا#baaghitv #pakistan #court #lahore #nab @pmln_org pic.twitter.com/xsV0MtEWlj
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 2, 2021
خواجہ آصف کی جانب سے ایڈووکیٹ نجم الحسن عدالت میں پیش ہوئے احتساب عدالت کے محمد اکمل خان نے بطور ڈیوٹی جج کیس پر سماعت کی ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ آصف 1991ء میں سینیٹر بنے اور اس وقت ان کے مجموعی اثاثے 51 لاکھ روپے تھے،2018ءتک خواجہ آصف کے اثاثے 221 ملین تک پہنچ گئے جو ملزم کی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے،خواجہ آصف نے متحدہ عرب امارات کی ایمیکو کمپنی کی ملازمت سے 13 کروڑ روپے وصولی کا دعوی کیا ،
احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12مارچ تک توسیع کردی عدالت نے خواجہ آصف کو دوبارہ 12 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا
پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی
پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا
عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان
بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب
مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری
پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب
پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا
مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا
اب میں "نکلوں” گی اور کوئی بات چیت نہیں ہو گی،مریم نواز کے دعوے پر سب حیران
ن لیگ میں اختلافات، ایاز صادق بھی میدان میں آ گئے، کیا کہہ دیا؟
خواجہ آصف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
اگر یہ نہیں بتا رہے تو نقصان تو انکا ہی ہے،خواجہ آصف کیس میں عدالت کے ریمارکس
خواجہ آصف کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں اور پولیس میں تصادم بھی ہوا، پولیس کے تشدد سے مسلم لیگ ن کا ایک کارکن زخمی ہوگیا کارکن کا خواجہ آصف کی گاڑی کے آگے سے نہ ہٹنے پر پولیس کے درمیان تصادم ہوا،اس موقع پر ن لیگی کارکنان نے خواجہ آصف کے حق میں نعرے لگائے