‏شہداء فاؤنڈیشن نے خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کر دیا

باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق ، ‏شہداء فاؤنڈیشن نے خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کر دیا،اس ریفرنس میں‌کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے اپنی 8 جولائی کی تقریر میں نہ صرف قرآن کی تعلیمات کی صریحا خلاف ورزی کی ہے بلکہ شریعت اسلامیہ کا مزاق بھی اڑایا ہے ، اللہ تعالیٰ نے واضح‌ طور پر اسلام کو دیگر مذاہب پر فوقیت دی ہے اور اس بنیادی چیز کا ابھی اگر خواجہ آصف کو علم نہیں‌ ہے کہ تو یہ کیسے مسلمان ہیں اور کیسے مسلمانوں کے نمائندہ ہو سکتے ہیںِ .خواجہ آصف نے چند روز پہلے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب مذاہب برابر ہیں.
خواجہ آصف کی اس تقریر پر پاکستان کے مسلمانوں میں شدید اضطراب ہے اور اس وجہ سے ان پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے .اس قبل چیئر مین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں تقریر ہندوستان کو خوش کرنے کیلئے کی ہے۔اس کے نزدیک اسلام سمیت تمام ادیان برابر ہیں اور کسی دین کو دوسرے دین پر فوقیت حاصل نہیں ہے۔جبکہ قرآن حکیم میں ہے کہ وہی ہے، وہ ذات جس نے بھیجا اپنا رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ تاکہ غالب کردے اسے تمام ادیان پر اور کافی ہے اللہ گواہی کیلئے۔(سورۃ الفتح ،۸۲) اس قرآنی آیت کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

خواجہ آصف اسلام کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ کی قیادت اس کے خلاف فوراً ایکشن لے۔خواجہ آصف کا بیان دین اسلام سے دوری اور مودی نظریہ سے قربت کا شاخسانہ ہے۔ مسلم لیگ میں موجود قائدین خواجہ آصف کے بیان کا نوٹس لیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور دو قومی نظریے پر حاصل کیا گیا۔قائد اعظم کا ساتھ علماء نے دیا اور ہم علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کے مشن کے وارث ہیں۔ کلمہ طیبہ جو قومی اسمبلی کے اوپر لکھا ہے۔ اس کی لاج رکھی جائے۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے فرمایا مسلمانوں کی قومیت کی بنیاد صرف کلمہ توحید ہے۔ پاکستان کی تشکیل کا واحد جواز اسلام تھا تاکہ مسلمان ہندو راج سے محفوظ رہ سکیں۔ علامہ محمد اقبالؒ نے فرمایاپاکستان کی بنیاد اسلام ہے۔پاکستان کا مذہب اسلام ہے اور اس بائیس کروڑ عوام میں95سے97 فیصد آبادی مسلمان ہیں جبکہ 3سے 5 فیصد آبادی اقلیتوں پر مشتمل ہے

Shares: