مزید دیکھیں

مقبول

مسلسل اضافے کےبعد سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

کئی روز سے جاری اضافے کے بعد آج ملک...

گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب

گوادر ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا نے پروپیگنڈا...

بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

قومی احتساب بیورو(نیب)سندھ کی بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف جاری...

گوجرہ: دو بچے نہر میں ڈوب کرزندگی کی بازی ہار گئے

گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) نہر میں نہاتے...

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی دور میں3ارب ڈالر قرض لینے والوں کے نام سامنے لانے کا مطالبہ کردیا

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی دور میں3ارب ڈالر قرض لینے والوں کے نام سامنے لانے کا مطالبہ کردیا

وزیردفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی دورمیں تین ارب ڈالرکے بلاسود قرض لینے والوں کے نام سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا جبکہ قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کورونا کے دوران پاکستان کو آسان شرائط پر ملنے والے 3 ارب ڈالر پی ٹی آئی حکومت نے قرض کے نام پر اپنوں میں بانٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا عمران خان نے چہیتوں میں قرضوں کی بندربانٹ کی۔ یہ قرض کن لوگوں کو دیا گیا ان کی تفصیل ایوان میں پیش کی جائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ باہرسے اس قرضے سے جو مشینری منگوائی گئی ہے وہ چھڑوائی بھی نہیں گئی، ان تمام لوگوں کی تفصیل دی جائیں، ایوان کا حق ہے کہ اس کی تفصیلات لی جائیں
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
خواجہ آصف نے کہا کہ ان تین ارب ڈالرزکا استعمال درست ہے تو اس کی تفصیلات قائمہ کمیٹی خزانہ کو دی جائیں،معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، جن لوگوں میں تین ارب ڈالر بانٹے گئے ان کے نام سامنے آنےچاہئیں۔ اس پر سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف نے ہدایت کی کہ یہ معاملہ خزانہ کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے، ایوان کواس کی رپورٹ فراہم کی جائے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra