خواجہ سراؤں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کی گرفتاری کا معاملہ
ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا ہے کہ خواجہ سراؤں اور ان کے ڈھولچیوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے.
گرفتار ہونے والوں میں زکی ڈکیت گینگ کا سرغنہ زاکر عرف زکی اسکے ساتھی صدف اسلام اور نعمان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان ڈانسگ پارٹی سے واپسی پر خواجہ سراؤں اور ان کے عملے سے نقدی وغیرہ لوٹ لیتے تھے۔
تھانہ روات کے علاقہ میں خواجہ سراؤں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ روات میں ڈکیتی کا مقدمہ درج تھا۔
ملزمان سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے ٹریس ہونے کا امکان ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے ۔
وہاڑی : بڑی کاروائی میں 6 من چرس برآمد