سجادہ نشین سیال شریف حضرت خواجہ پیر محمد حمید الدین سیالوی وفات پاگئے:اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

0
75

سرگودھا سجادہ نشین سیال شریف حضرت خواجہ پیر محمد حمید الدین سیالوی وفات پاگئے:اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ،اطلاعات کے مطابق سجادہ نشین درگاہِ عالیہ سیال شریف حضرت خواجہ پیر حمید الدین سیالوی کا وفات پا گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودھا سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی مشہور مذہبی شخصیت حضرت خواجہ پیر حمید الدین سیالوی آج رات قضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں ۔ مرحوم درگاہِ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین تھے۔ مرحوم کا تعلق پنجاب کے ضلع سرگودھا کے نواحی گاؤں سیال شریف سے تھا، ماضی میں سینیٹ کے ممبر رہ چکے ہیں۔حضرت خواجہ پیر حمید الدین سیالوی سنہ 1988 سے لے کر 1993 تک سینیٹ کے ممبر رہے۔

جہاں تک تعلق ہے ان کے خاندان کا اثر و رسوخ کا تو وہ سرگودھا، چنیوٹ، میانوالی، خوشاب اور ملحقہ اضلاع میں پھیلا ہوا ہے۔ جبکہ ان کے عقیدت مندوں میں ان اضلاع کے بڑے سیاسی خاندان بھی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کی گزشتہ دور حکومت میں ختم نبوتﷺ کے معاملے پر بھی خواجہ پیر حمید الدین سیالوی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

Leave a reply