خواجہ برادرن کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس نیب کو واپس

0
51
اسلام آباد ایئرپورٹ ملازمین کام کرنے کو تیار نہیں،وزیر ہوا بازی کا سینیٹ میں انکشاف

احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے، وکیل امجد پرویز نے عدالت میں کہا کہ 6.2 او 12 ملین اکاؤنٹ میں آنے کا الزام ہے،زمین کی جگہ پلاٹ لینے کا الزام ہے،ابھی تک نیب کے جتنے بھی گواہ ریکارڈ ہوئے وہ کچھ بھی ریکارڈ پر نہیں لا سکے۔ عدالت دونوں کی بریت کی درخواستوں کو منظور کرے۔ عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی حاضری کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی

احتساب عدالت نے خواجہ برادرن کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا ،عدالت نے نئی نیب ترامیم کے تحت ریفرنس چئیرمین نیب کو واپس بھجوایا، عدالت نے کہا کہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،

واضح رہے کہ خواجہ برادران کو تحریک انصاف کے دور حکومت میں اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، خواجہ سعد رفیق بھی جیل میں رہے بعد ازاں سپریم کورٹ نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا،خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

سینیٹ اجلاس میں لوگوں کو اغوا کرکے پیسے دینے پر مجبورکئے جانے کا انکشاف

Leave a reply