لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے۔

نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی کرپشن میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے،جس میں خواجہ برادران اور ندیم ضیاءنے 4 ارب روپے کی 800 مرلہ اراضی فروخت کی۔

فاضل جج کی خراب صحت کے باعث سماعت میں آج کسی بھی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دوبارہ گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

Shares: