لاہور:ایازصادق کےبعد خواجہ سعد رفیق:نوازشریف کا بیانیہ پڑھنےپرمجبور:سکرپٹ کون تیارکرتا ہے؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق باغی ٹی وی کو معتبر ذرائع سے ملنے والنے والی خبروں کے مطابق نوازشریف نے ایازصادق کے بعد خواجہ سعد رفیق کے ذریعے فوج اور عدلیہ مخالف بیانیہ دلوا کر ایک وقت میں کئی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے

اس حوالے سے نواز شریف کو جاننے والے قریبی حلقوں کا دعویٰ‌ ہے کہ نوازشریف ہر اس شخص کو فوج کے خلاف استعمال کرتا ہے جس کے متعلق نوازشریف کو یہ اطلاعات ملتی ہیں کہ فلاں فوج اور دیگر اداروں کی نظر میں قابل قدر ہے ، ان ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہےکہ دوسری بڑی وجہ یہ ہےکہ جن کی وفاداری پر نوازشریف کوشک ہوتا ہے نوازشریف ان کو کسی جہان کا نہیں چھوڑتے اور پھران کے ذریعے ایسے اقدام کرواتے ہیں کہ کرنے والا نہ رہتا ہے دھوبی کا اور نہ ہی رہتا ہے گھاٹ کا

اس حوالے سے مزید انکشاف ہوا ہے کہ تیسری بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ جن کے بارے میں نوازشریف کو بتایاجاتا ہے کہ فلاں ن لیگی رہنما کے دیگر جماعتوں کے معزز ارکان اور دیگرشخصیات سے رابطے ہیں نوازشریف اس کی قربانی بھی ملک دشمن اور اداروں کے خلاف بیانیہ دلوا کرلیتے ہیں کہ اگرہمارا نہیں تو پھر اُن کا بھی نہ بن سکے

اس حوالے سے باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں اس وقت دعویٰ کیا گیا تھا کہ سردارایاز صادق کو جو بیانیہ دیا گیا تھا اور ا س بیانیے کو وہ نہیں‌پڑھنا چاہتے تھے لیکن کی وفاداری پر شک کیاگیا اور کہا گیاکہ اگروفادار ہیں تو یہ بیانیہ پڑھنا ہوگا

ذرائع کے مطابق اس کی وجہ یہ تھی کہ نوازشریف کو یہ خبری دی گئی تھی کہ عمران خان اپنی گفتگو میں اپنے کچھ ایسے قریبی دوستوں کو بہت اچھے انداز سے یاد کرتے ہیں جو ن لیگ کے بڑے بڑے رہنما بھی ہیں ، اس وقت یہ بھی خبردی گئی تھی کہ عمران خان سردار ایاز صادق کا اکثراپنی مجلسوں میں کرتے رہتے ہیں ، جس کے بعد نواز شریف نے ایازصادق کی قربانی لینے کا فیصلہ کیا اور پھر ان سے پاکستان مخالف بیانیہ دلوا دیا اور اور پھر نہ وہ بیچارے ادھر کے رہے نہ ادھر کے ،

ایسے ہی خواجہ سعد کے بارے میں بھی ایسی ہی اطلاعات نوازشریف کو دی گئیں تھیں جس کے بعد آج کا یہ بیانیہ دلوا کر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ محمد رفیق کے پاک فوج سے محبت اور ایک محبت وطن سیاستدان کا طرہ امتیاز اب تباہ کرکے رکھ دیا ہے ، تاکہ خواجہ سعد رفیق کا جو احترام خواجہ محمد رفیق اور ان کی ایک محب وطن سیاستدان کے طور پر مسلمہ تھا آج یہ بیانیہ دلوا کردفن کروا دیا ہے اور آج کے بعد خواجہ سعد رفیق بھی ایاز صادق کی طرح نہ رہے دھوبی کے اور نہ رہے گھاٹ کے

آج خواجہ سعد رفیق سے پاکستان کی عدلیہ اور پاک فوج پر حملہ کروایا گیا جس میں وہ الزام دیتے ہیں کہ

"سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے جج کے کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، ان پر توہین عدالت لگنی چاہیے تھی۔سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں بہت سی اندرونی دراڑیں ہیں، 10 ہزار کا جتھہ آتا ہے اور حکومت کو لرزا دیتا ہے، بولے پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ’ری برتھ‘ ہونا چاہیے،کارکردگی کی بنیاد پر آگے بڑھیں اور ایک دوسرے کو رگیدنا بند کریں۔

یاد رہے کہ ایسی کئی مثالیں اور بھی ہیں جن میں کئی لوگوں کےذریعے بیانیہ دلوا کر قربانی لی گئی اور ابھی کئی قربان ہوں گے

Shares: