خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملاقات سے روک دیا
باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو ملاقات کےلئے روک دیا، کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کےلئے پارٹی رہنمائوں، کارکنوں اور ورکرز کو ملاقات سے روکا ہے،
خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سب لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کرونا وائرس سے بچائو کےلئے صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، میڈیا کےتمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی رہائی کے موقع پر ڈیفنس میں رہائشگاہ پر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعدادان سے ملاقات کےلئے پہنچی تھی،